1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

نین ہیں یہ شراب ،اف توبہ!

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اپریل 8, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    نین ہیں یہ شراب ،اف توبہ!
    نیم رخ پر حجاب، اف توبہ!

    سرمئی یہ نگاہ ہے قاتل
    ضرب کاری عذاب ،اف توبہ!

    جام کے اک طرف ہیں میرے ہونٹ
    اک طرف وہ گلاب،اف توبہ!

    مرتعش دل ہوا ہے پھر ساکت
    حلق خشک دل خراب ،اف توبہ!

    عشق میں اک فقیر پاگل دل
    حسن کا وہ نواب ،اف توبہ

    ہیں وہ آنکھیں سوال نامہ اب
    بس مرا اک جواب ،اف توبہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں