1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

نہ وہ سن ہے فرصتِ عشق کا۔

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏اپریل 10, 2015۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member


    نہ وہ سن ہے فرصتِ عشق کا ،نہ وہ دن ہیں کشفِ جمال کے
    مگر اب بھی دل کو جواں رکھیں،وہی معجزے خدو خال کے

    یہ جو گرد بادِ حیات ہے،کوئی اس کی زد سے بچا نہیں
    مگر آج تک تیری یاد کو میں رکھوں سنبھال سنبھال کے

    میں امین و قدر شناس تھا،مجھے سانس سانس کا پاس تھا
    یہ جبیں پہ ہیں جو لکھے ہوئے،یہ حساب ہیں مہ و سال کے

    شبِ تار سے نہ ڈرا مجھے ،اے خدا جمال دکھا مجھے
    کہ ثبوت ہیں بیشتر،تیری شانِ جاہ و جلال کے

    کوئی کوہکن ہو کہ قیس ہو،کوئی میر ہو کہ ندیم ہو
    سبھی نام ایک ہی شخص کے،سبھی پھول ایک ہی ڈال کے

    (احمد ندیم قاسمی)​
     
    عنبرین اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میں امین و قدر شناس تھا،مجھے سانس سانس کا پاس تھا
    یہ جبیں پہ ہیں جو لکھے ہوئے،یہ حساب ہیں مہ و سال کے
    کیا ہی خوب کلام ہے ۔
    بہت شکریہ عمراعظم بھائی
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں