1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

نظم : پروفیسر محمد جعفر سلیم

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از nwaaz92, ‏فروری 12, 2017۔

  1. nwaaz92

    nwaaz92 یونہی ہمسفر

    ▶ نظم ◀

    یہ لفظ میرے
    یہ میری سوچیں
    ترے رویے سے آشنا ہیں
    میں جانتا ہوں نصیب ان کا
    سوائے چند ایک تلخ باتوں کے کچھ نہیں ہے
    مگر یہ کیا ہے؟
    کہ لفظ میرے
    تِری تمنا میں دست بستہ کھڑے ہوئے ہیں
    یہ بات کیا ہے کہ میری سوچیں
    دہر کے رنج و الم سے ہٹ کر
    ازل سے تجھ کو ہی سوچتی ہیں

    پروفیسر محمد جعفر سلیم مرحوم
    سابقہ پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج وہاڑی

    انتخاب از : محمد نواز احمد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں