1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

نایاب ہو تم،نایاب ہیں ہم

'میرا انتخاب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جولائی 7, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    گم اپنی محبت میں دونوں ، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم
    کیا ہم کو کھلی آنکھیں دیکھیں،اک خواب ہو تم اک خواب ہیں ہم

    کیا محشر خیز جدائی ہے،کیا وصل قیامت کا ہو گا
    جذبات کا اک سیلاب ہو تم،جذبات کا اک سیلاب ہیں ہم

    اک ہنس پُرانی یادوں کا ، بیٹھا ہوا کنکر چنتا ہے
    تپتی ہوئی ہجر کی گھڑیوں میں،سوکھا ہوا اک تالاب ہیں ہم

    اس وقت تلاطم خیز ہیں ہم، گردش میں تجھے بھی لے لیں گے
    اس وقت نہ تیر اے کشتئی دل،اس وقت تو خود گرداب ہیں ہم

    اے چشمِ فلک اے چشمِ زمیں،ہم لوگ تو پھر آنے کے نہیں
    دو چار گھڑی کا سپنا ہیں،دو چار گھڑی کا خواب ہیں ہم

    (عدیم ہاشمی)​
     
    Last edited: ‏جولائی 7, 2017
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    واہ واہ بہت ہی خوب
    عمدہ کلام ارسال کرنے کا بہت شکریہ @عمراعظم بھائی
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @عمراعظم بھائی پہلے مصرعے کا پہلا لفظ " گُم " ہے
    شاید ٹائپو ہوگیا ہے، درست کردیں۔
     
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پسندیدگی کے لئے شکریہ محترمہ @بینا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نشاندہی کے لئے شکریہ محترمہ @بینا
    درستگی کر دی گئی ہے۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :)
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں