1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میں جو سوچتا ہوں

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏مئی 17, 2017۔

  1. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    وہ نیکی بڑی معتبر ہے جس کا رب کے سوا کوئی گواہ نہ ہو ..
     
    عمراعظم، زبیر اور علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    Good
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    جو زندہ ہیں ان میں کسی میں انسانیت ہے اور کوئی انسانیت سے خالی ہےاور جو انسانیت سے خالی ہے وہ مردہ ہے کیونکہ ایک لاش ہی انسانیت سے خالی ہوتی ہے۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    جب ہم کوئی تجارت کرتے ہیں تو اس میں لگے سرمائے کا پورا خیال رکھتے ہیں کہ کہیں کوئی نقصان نہ ہو جائے جبکہ اس تجارت میں اگر نقصان ہو بھی جائے تو پورا کیا جاسکتا ہے۔
    اسی طرح ہماری زندگی بھی ایک تجارت ہے جس کا سرمایہ وقت ہے لیکن اس وقت کی ضیاع کا ہم کوئی خیال نہیں رکھتے جبکہ یہ ایسا نقصان ہے جس کا پورا ہونا ممکن نہیں۔
    اس لئے وقت کی قدر کیجئے!
     
    Last edited: ‏اکتوبر 31, 2017
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    سچائی کو اپنا غلام بنانے کے بجائے ‘ سچائی کا غلام بن جائیے۔
     
    عمراعظم، زبیر اور علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    مسلمانوں کی غیرت تو کب کی مر چکی ہے‘
    بس دفن کرنا باقی ہے۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    پہلے لوگ اسلام کے احکام سن کر یا پڑھ کر اس پر عمل کرتے تهے‘
    اب فیس بک‘ واٹس اپ‘ ٹویٹر‘ انسٹا گرام وغیرہ پر شیئر اور فارورڈ کرتے ہیں۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    مٹی کے انسان کو مٹی کے قریب رہنے میں ہی خیر ہے۔
    کیونکہ مٹی سے اوپر ہوتے ہی وہ شرارت ا و رتکبر کرنے لگتا ہے‘ اپنے جسم پر قیمتی کپڑے چڑھا کر وہ اِترانے لگتا ہے اور جیب میں مال آتے ہی وہ شرکش ہو جاتا ہے۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    چھوٹے لوگوں کی نگاہ میں چھوٹی چیزیں بھی بڑی ہوتی ہیں‘ جبکہ بڑے لوگوں کی نگاہ میں بڑی چیزیں بھی چھوٹی ہوتی ہیں۔
    ۔۔۔ اس لئے بڑے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے والا اپنی بڑی چیزوں کی وقعت بھی کھو دیتا ہے۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    دنیا میں ہم جنت کی باتیں کم اور جہنم کی باتیں زیادہ کرتے ہیں‘ اور یوں اپنی اور دوسروں کی دنیا کو جہنم بناتے رہتے ہیں۔
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    نیپولین بوناپارٹ نے کہا تھا:
    ’’ مجھے تعلیم یافتہ ماں دو ! میں تم سے ایک تہذیب یافتہ ، تعلیم یافتہ قوم کی پیدائش کا وعدہ کرتا ہوں‘‘
    لیکن آج ایک تعلیم یافتہ ماں کسی کارپوریٹ ادارے کی زینت بننا پسند کرتی ہے اور ان کے بچے غیر تعلیم یافتہ ہاؤس میڈ یا آیا کی پرورش میں ہوتی ہے ۔
    پھر ایک تہذیب یافتہ ، تعلیم یافتہ قوم کی پیدائش کا وعدہ کہاں پورا ہو؟
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    دنیا میں ہر سمجھدار مرد ا پنی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا ہوتا ہے
    جیسا کہ رسول اللہ ﷺ حضرت عائشہ ؓ سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔
    (محمد اجمل خان )
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    رب کے سامنے بہائے آنسو کا ایک قطرہ کسی کو جنت میں اور کسی کو جہنم میں ڈالنے کا باعث بنتا ہے۔
     
  14. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    ہم دس روپے کا نوٹ گر جانے یا جل جانے کو توخسارہ سمجھتے ہیں
    لیکن
    دس منٹ غفلت میں گزرنے جانے کو خسارہ نہیں سمجھتے‘ جب کہ ایک کی تدارک ممکن ہے اور دوسرےکی تدارک ناممکن۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جناب @محمد اجمل خان صاحب۔۔۔ یہ بات تو کسی وضاحت کی محتاج نہیں کہ رب کے سامنےندامت اور بخشش کے حصول کے لئے بہایا گیا ایک آنسو جنت میں داخلے کا باعث بن سکتا ہے۔۔۔البتہ جنم میں ڈالنے والے آنسو کی وضاحت فرما دیں۔شکریہ
     
  16. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    کسی مظلوم کا آنسو ظالم کو جہنم میں لے جا سکتا ہے۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 4, 2017
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکریہ۔
     
    زبیر اور محمد اجمل خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    کامیابی کیلئے اپنی منزل کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا اور وہاں تک اپنے قدموں سے چل کر جانا ضروری ہے۔ محمد اجمل خان
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    ہمارا رب کتنا رحیم و کریم ہے کہ کوئی بھی دکھ، درد یا پریشانی ہمیشہ رہنے نہیں دیتا یہاں تک کہ بوڑھا ہو جانے پر اپنے پاس بلا لیتا ہے۔ محمد اجمل خان
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    بھونکتا کتا سوئے ہوئے شیر سے بہتر ہے۔
    مسلمانوں کے شیر( حکمران) ابھی سوئے ہوئے ہیں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں