1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میں جو سوچتا ہوں

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏مئی 17, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شاید اسی لئے کہا گیا ہے ۔۔۔۔ اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا ۔۔۔ زندگی کیا ہے خواب ہے دیوانے کا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    زندگی کاہے کو ہے، خواب ہے دیوانے کا

    ;)
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    واہ واہ کیا خوب
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    انسان کی ابتدا گندے پانی کے قطرے یعنی نطفے سے ہے
    اور
    انتہا اِس خوبصورت جسم کا گل سڑ کر بدبودار ہونا اور کیڑے مکوڑے کا خوراک بننا ہے ۔۔۔۔ پھر تکبر کیسا؟
    ہمارے رب نے ہمیں ہماری اوقات کیا خوب یاد دلایا ہے:

    ’’انسان مارا جائے یہ کیسا ناشکرا ہے۔(17)
    کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟ (18)
    اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے۔ (19)
    پھر اس کے لئے راستہ کو آسان کیا ہے۔(20)
    پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا۔ (21)‘‘
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سورة عبس​
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    انسان اپنی مثبت سوچ کے ذریعے ہی خوش رہتا ہے۔
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    درست کہا ہے
     
  7. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    زندگی کو سلگتی سگریٹ نہ بنائیں
    کہ
    کش پر کش لگا کر جلد ختم کر دیں۔
     
  8. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    کیا مطلب
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    مجھے جھوٹ سے سب سے زیادہ نفرت ہے۔
    لیکن جھوٹ بولنے والوں کی جھوٹ جان کر بھی میں خاموش ہو جاتا ہوں۔
    کیونکہ یہی درگزر کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    کوئی یہ کہے کہ اس میں تکبر نہیں تو وہ محض جھوٹ بکتا ہے۔ تکبر شیطان کا خاصہ ہے اور شیطان انسان میں خون کے ساتھ گردش کرتا ہے۔ لیکن بات صرف یہ ہے کہ جس میں اللہ کا خوف ہوتا ہے وہ اپنے نفس کو تکبر کرنے بچائے رکھتا ہے۔
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    غریب کی عزتِ نفس امیر کی عزتِ نفس سے زیادہ قیمتی ہے کیونکہ غریب کے پاس اس کے سوا ہوتا ہی کیا ہے۔
     
    محمد یاسرکمال، زبیر اور علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    جنت خواہش و عمل سے ملے گی‘ صرف خواہش سے نہیں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    صرف تعریف سننے کی متمنی ‘ کبھی خود کو بہتر نہیں بناسکتے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    سب جانتے ہیں ’’Time is Money‘‘ اس کے باوجود پیسے (Money)سے زیادہ وقت ہی برباد کرتے ہیں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    دوسروں کو ذلیل کرنے ولا ‘ایک نہ ایک دن خود ذلیل ہو کر رہتا ہے۔
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    درست
     
  17. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    دنیا کو بدلنے کی سعی کرنے والے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں
    جبکہ
    خود کو بدلنے کی سعی کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    مثبت سوچ مسائل سے نکالتا ہے
    منفی سوچ مسائل میں ڈالتا ہے۔
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    موقع جب مثبت سوچ رکھنے والوں کو ملتا ہےتو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں
    اور
    جب منفی سوچ رکھنے والوں کو ملتا ہے تو وہ اسے مسائل بنا دیتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏ستمبر 18, 2017
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    ترقی کیلئے مسائل سےنبردآزما ہونا لازمی ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں