1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میں اور یونہی

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏ستمبر 18, 2016۔

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

    یونہی فورم سے پہلی مرتبہ محترم @عزیزامین صاحب نے متعارف کروایا تھا۔ میں ان دنوں وولنٹیئرز کیئرنگ ہینڈز (وی سی ایچ) سوسائٹی کے لیے کام کررہا تھا۔ عزیز صاحب نے ہی مجھے یہاں آنے کی دعوت دی تھی۔ اس سے پہلے ہم اردو محفل پر بات چیت کیا کرتے تھے۔ یہاں شمولیت تو میں نے عزیز صاحب سے بات چیت کرنے کے لیے کی تھی مگر شمولیت کے بعد جب یہاں احباب کا خلوص اور محبت دیکھی تو بس یہیں کا ہوکر رہ گیا۔ میں سب سے زیادہ محترم @زبیر بھیا کا شکرگزار ہوں۔ ان کی اپنائیت نے مجھے رکنے پر مجبور کردیا۔ ان کے ساتھ ساتھ دیگر ہمسفران یونہی @بینا جی، @ماہی بہنا ، @عبدالرزاق قادری صاحب ، @عماد عاشق صاحبان کے خلوص اور محبت نے ایک خاندان کا احساس دلایا اور میں یہاں سے ادھر ادھر نہ جاسکا۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے میں یہاں فعال اور اردو محفل سے غیر فعال ہوتا چلا گیا۔ مجھے یہاں شمولیت اختیار کیے ہوئے تقریباً 10 ماہ اور 9 دن ہوچکے ہیں لیکن اس عرصہ میں اتوار اور عید کی چھٹیوں کے علاوہ شاذ ہی کوئی دن ایسا آیا ہوگا جس دن میں نے یونہی پر حاضری نہ دی ہو۔

    یہاں ایک دوسرے سے باتیں کرتے، دکھ درد شیئر کرتے وقت کا احساس ہی نہ ہوا کہ کب اتنا عرصہ بیت گیا۔ اب یوں لگ رہا ہے جیسے میں برسوں سے یہیں رہا ہوں اور ہم سب ایک دوسرے کو بہت عرصہ سے جانتے ہوں۔ اس سب میں زیادہ حصہ یقیناً آپ احباب کا ہی ہے۔
    اب جبکہ کچھ مصروفیات کے باعث انٹرنیٹ سے فی الحال مستقل طور پر آفلائن ہورہا ہوں تو اس خاندان سے الگ ہونے کا دکھ بھی محسوس ہورہا ہے۔کل مورخہ 19 ستمبر اپنی سالگرہ کے دن میں آپ سے رخصت ہوجاؤں گا۔ دل تو نہیں کررہا جانے کو لیکن جانا تو ہے اس لیے آپ سب سے رخصت چاہتا ہوں۔ اس امید کے ساتھ جلد ہی دوبارہ ملیں گے۔

    اگر میری کسی بات سے آپ کا دل دکھا ہوتو اس کے لیے معافی چاہتا ہوں۔

    آپ سے ایک درخواست ہے کہ اگر ہوسکے تو میرے لیے دعا کیجئے گا کہ اللہ مجھے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے اور اور مجھے ایسا بنادے کہ اسے پسند آجاؤں۔

    محفل تھی دعاؤں کی، میں نے بھی اک دعا کی
    میرے اپنے سدا خوش رہیں، میرے ساتھ بھی میرے بعد بھی​

    والسلام
    تجمل حسین
     
    عبدالرزاق قادری اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یار @تجمل حسین آپ ہم سب کی تعریفیں کئے جا رہے ہیں حالانکہ ہم میں سے کسی نے بھی آپ کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ آپ ہی تھے جو ہر دن آن لائن رہے ۔ یہاں کی سرگرمیاں بڑھائیں کئی دفعہ مجھے بھی کچھ کرنے کی ترغیب دی اور مختلف خامیوں کی نشاندہی بھی کرتے رہے۔ یہ ساری انمٹ چیزیں یہاں موجود رہیں گی اور یونہی فورم آپ کا منتظر رہے گا۔ مشکلات آیا کرتی ہے اور جلد ہی بھاگ جایاکرتی ہیں ۔آف لائن رہ کر جو امور آپ نے سرانجام دینے ہیں ، دے کر آپ کو آن لائن آنا ہی پڑے گا۔۔کیوں کہ اس آن لائن دنیا میں رہنے والے اس سے زیادہ دیر دور نہیں رک سکتے ۔:)
    باقی بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے لئے اورآپ کے بہتر مستقبل کے لئے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ آپ کے واپس آنے تک یونہی کا رنگ کیا ہو گا۔
     
    عزیزامین، عبدالرزاق قادری اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. یہ تو آپ کا حسن ظن ہے زبیر بھیا :)
    جی بالکل۔ میری بھی کوشش ہوگی کہ جلد از جلد واپس آسکوں۔
    بہت شکریہ زبیر بھیا! امید ہے کہ جب واپس آؤں گا تو آپ سب کی محنت سے یہاں رنگا رنگ قسم کے پھول دیکھنے کو ملیں گے اور مجھے دوبارہ خوش آمدید کہنے کے لیے بھی بہت سارے ہمسفران یونہی موجود ہوں گے۔ :)
     
    عبدالرزاق قادری اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انشاء اللہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ویسے مجھے آج یونہی ہمسفروں کی غیر حاضری اچھی نہیں لگ رہی ۔۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    آپ کا ایک فقرہ مجھے دل میں تیر کی طرح چبھا ہے آپ نے کہا کے آپ ان دنوں وسی ایچ میں کام کر رہے(تھے۔)میں تو سمجھا کے آپ کا تعلق وی سی ایچ سے آپ کا تعلق عمر بھر کا ہوگا، اللہ کرے یہ بات آپ سے غلطی ہوی ہو کے غلطی سے لکھ دیا ہو اور ہم وی سی ایچ کا ساتھ آخری سانس تک نبھایں آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں