1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہو گی ۔۔۔۔!!

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عنبرین, ‏جنوری 1, 2015۔

  1. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام؟
    لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے
    میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی
    میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہوں گے
    نورِ سرمایہ سے ہے روئے تمدّن کی جِلا
    ہم جہاں ‌ہیں وہاں‌ تہذیب نہیں پل سکتی
    مفلسی حسِّ لطافت کو مٹا دیتی ہے
    بھوک آداب کے سانچوں‌ میں نہیں ڈھل سکتی
    لوگ کہتے ہیں تو لوگوں ‌پہ تعجب کیسا؟
    سچ تو کہتے ہیں کہ ناداروں کی عزت کیسی
    لوگ کہتے ہیں۔۔۔ مگر آپ ابھی تک چپ ہیں
    آپ بھی کہیے، غریبوں میں شرافت کیسی
    نیک مادام! بہت جلد وہ دَور آئے گا
    جب ہمیں زیست کے ادوار پرکھنے ہوں گے
    اپنی ذلت کی قسم! آپ کی عظمت کی قسم!
    ہم کو تعظیم کے میعار پرکھنے ہوں گے
    ہم نے ہر دور میں تذلیل سہی ہے، لیکن
    ہم نے ہر دور کے چہرے کو ضیا بخشی ہے
    ہم نے ہر دور میں ‌محنت کے ستم جھیلے ہیں
    ہم نے ہر دور کے ہاتھوں ‌کو حنا بخشی ہے
    لیکن ان تلخ مباحث سے بھلا کیا حاصل؟
    لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں‌ گے
    میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی
    میں جہاں ‌ہوں، وہاں انسان نہ رہتے ہوں گے
     
    نیرنگ خیال، جوگی، محمود احمد غزنوی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہترین کاوش محترمہ عنبرین صاحبہ۔۔۔ تہذیب کی بے بسی،لاچاری اور بے سروسامانی کے عکاس اشعار۔
     
    عنبرین، نیرنگ خیال اور محمود احمد غزنوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    ساحر لدھیانوی کی خوبصورت نظم کے لیے شکریہ۔
     
    عمراعظم، عنبرین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں