1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میری جدائیوں سے وہ مل کر نہیں گیا

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جولائی 30, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    میری جدائیوں سے وہ مل کر نہیں گیا
    اُس کے بغیر میں بھی کوئی مر نہیں گیا

    دنیا میں گھوم پھر کے بھی ایسا لگا مجھے
    جیسے میں اپنی ذات سے باہر نہیں گیا

    کیا خوب ہیں ہماری ترقی پسندیاں
    زینے بنا لئے کوئی اوپر نہیں گیا

    جغرافیے نے کاٹ دیئے راستے مرے
    تاریخ کو گلہ ہے کہ میں گھر نہیں گیا

    ایسی کوئی عجیب عمارت تھی زندگی
    باہر سے جھانکتا رہا اندر نہیں گیا

    سب اپنے ہی بدن پر مظفر سجا لئے
    واپس کسی طرف کوئی پتھر نہیں گیا

    (مظفر وارثی)​
     
    Mohd Salman اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    واہ واہ واہ زبردست کیا نظم
    اس نظم کو یونہی فورم پر پوسٹ کرنے کا شکریہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    مظفر وارثی کا بہترین کلام.
    @عمراعظم بھائی کا عمدہ ذوقِ انتخاب.
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پسندیدگی کے لئے شکریہ محترمہ @بینا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں