1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

میرا تعارف آپ مجھ کو نا جان پائیں گے

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مارچ 6, 2017۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ہوں میں اپنی تلاش میں اب تک
    آپ مجھ کو نا جان پائیں گے
    یہ الگ بات ہے کہ کچھ دن بعد
    آپ میرے ہی گیت گائیں گے
    مجھ کو سوچا کریں گے ہر لمحہ
    میری باتوں میں ڈوب جائیں گے
    ورد میرا ضرور رکھیں گے
    میرے شعروں کو گنگنائیں گے
    غرق ہوکر مرے تخیل میں
    زلف بکھریں گی جھوم جائیں گے
    مہ رخوں کے ہر ایک قصے کو
    مل کہ مجھ سے توبھول جائیں گے
    حرج ہوں میں تو خیر سے اپنا
    آپ مجھ سے تو فیض پائیں گے
     
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت نرالا اور انوکھا تعارف ہے آپ کا
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپ کے شعروں کو گنگنائیں یا نہیں۔۔۔ یہ درست ہے کہ آپ کو نہ بھلا پائیں گے۔
    اور پھر یہ سوال کریں گے
    بتاؤ نا تمہیں کیسےبُھلا دیں
    تم تو واقف ہو اس ہنر سے
     
  4. انعم سہیل

    انعم سہیل یونہی ہمسفر

    واہ, کیا کہنے
     
    زبیر، سیدعلی رضوی اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایک بار پھر سے خوش آمدید جناب۔
     
    عمراعظم اور سیدعلی رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    یقینا میں اس بزم کی خوشیا ں بھی ساتھ لایا ہوں بہت سونا سونا ہے فورم یہاں کے رونقیں بحال کرنی ہیں
     
    محمد یاسرکمال, بینا, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب۔۔ کافی عرصے سے یہ سلسلہ چل رہا ہے کچھ وقت کے لئے یہاں رونقیں لگ جاتیں اور پھر کچھ وقت کے لئے "ہو" کا عالم۔
    آپ کے جذبات کی ہم قدر کرتے ہیں :)
     
    بینا، عمراعظم اور سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جی ۔۔۔ آپ سے امید ہے کہ آپ اسے ممکن بھی کر دکھائیں گے۔خوش رہیئے۔
     
    بینا، سیدعلی رضوی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سید علی رضوی صاحب آپ کا پرخلوص جذبہ قابلِ ستائش ہے ۔
    اللہ آپ کو اس بزم کی رونقیں بحال کرنے پر شاد و آباد رکھے آمین۔

    برادر آپ سے گذارش ہے کہ اپنا نام @زبیر سے کہہ کر اردو میں کروالیں، کیونکہ انگریزی میں مجھ سے تو ٹیگ نہیں ہوتا ، شکریہ۔
     
    سیدعلی رضوی، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اچھی تجویز ہے۔ @بینا جی ۔ میں بھی @زبیر بھائی سے گزارش کرنے والا تھا کہ انگلش کے ناموں کو اردو میں منتقل کر دیا جائے تا کہ سب کو ٹیگ کرنے میں آسانی ہو۔
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کہنے کی دیر ہے۔۔ نام تو فورا اردو میں ہو جائے گا۔۔:)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں اپنی مرضی مسلط نہیں کرنا چاہوں گا اس لئے جب تک ہمسفر اس خواہش کا اظہار نہ کرے خود سے ایسا کرنا میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہو گا۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    اب ایسا نہیں ہوگا ۔انشاءاللہ۔ کم از کم میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔
     
    سیدعلی رضوی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کیا بات ہے۔
     
    Last edited: ‏اپریل 5, 2017
    سیدعلی رضوی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انشاء اللہ
     
    محمد یاسرکمال اور سیدعلی رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    بات تو یہ کچھ نہیں سادہ سے جذبات ہیں
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    جذبات کے اظہار کا طریقہ بہترین ہے۔بعض اوقات اشعار کے ذریعے جذبات کا اظہارایسے عمدہ طریقے سے ہو جاتا ہے کہ جو سادہ الفاظ اور جملوں میں ممکن نہیں ہوتا۔میں ایسے اشعار کی تلاش میں رہتا ہوں۔
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    آپ کے جذبات اگر میرے خیالات سے مماثلت رکھتے ہیں تو میرے مراسلوں پر آپ کی حاضری اس باتکی ضامن ہو گی
     
    Last edited: ‏اپریل 5, 2017
    زبیر اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @رضوی بھائی ان دنوں آپ کچھ کم آتے ہیں، ہم تو موجود ہیں آپ کے مراسلوں کو پڑھنے کے لئے ۔۔
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    جناب بخار ہو گیا تھا اور اس کے بعد کچھ لکھا ہی نہیں جا رہا جو بھی کچھ لکھا ہے اس میں خود مطمئن نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں