1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

موقع موقع

'کھیل اور کھلاڑی' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏اپریل 1, 2016۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ایک جرمن کہاوت ہے کہ خوشی دراصل وہ کمینہ جذبہ ہے جو اپنے دشمن کو تکلیف میں دیکھ کر ہوتا ہے۔۔۔ یہ کہاوت میں نےکئی دہاؤں قبل پڑھی تھی اور اسے غیر اہم سمجھ کر فراموش کر دیا تھا ،لیکن کل رات جب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارتیوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تو گویا میرے اندر اسی خوشی نے اس شدت سے مجھے تسخیر کر لیا کہ میں یہ سوچے بغیر نہ رہ سکا کہ اتنی خوشی تو شاید مجھے پاکستان کے جیتنے پر بھی نہ ہوتی جتنی مجھے بھارت کی شکست پر ہو رہی ہے۔
    ہماری مذہبی اور تہذیبی روایات تو یہ درس دیتی ہیں کہ "دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے کہ سجناں وی مر جانا" ۔۔۔۔۔ لیکن میرا دشمن وہ ہے جو کسی بھی اعتبار سے ایک دشمن کہلانے کے لائق بھی نہیں ہے۔ اس دشمن نے صرف اس زعم میں کہ وہ زیادہ بڑا اور طاقت ور ہے ہمارے ساتھ جس دشمنی کا رویہ روارکھا ہے وہ کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں ہونا چاہیئے۔ معمول کے تعلقات کے فریب میں وہ ہمیشہ ہمیں نقصان پہنچاتا رہا ہے،حتیٰ کہ کھیل کے میدانوں میں بھی کھیل کی بجائے دشمنی اور کمینگی اُس کا وطیرہ رہا ہے۔
    میں اُس دن کو کیسے بھُلا سکتا ہوں ۔۔۔سکوتِ ڈھاکہ کا وہ دن جب میری ماں اس شدتِ غم سے رو رہی تھیں کہ اُن کی آنکھیں سوج گئی تھیں،ہمارے گھر میں اُس دن کھانا نہیں بنا تھا اور نہ ہی کسی نے کچھ کھایا تھا۔ آخر میں کس طرح اُس دشمن کو معاف کر سکتا ہوں جس نے میری ماں کو اُس کیفیت میں مبتلا کیا تھا جو میں نے اس دن کے علاوہ کبھی نہیں دیکھی۔
    گذشتہ شب کے مختلف پروگراموں میں دشمن کی اس شکست پر اہلِ جنوں کی خوشی دیدنی تھی۔ میرا بھی دل چاہ رہا تھا کہ میں بھی سب کچھ بھُلا کر جشن مناؤں۔۔۔ دشمن کی شکست کا جشن۔
     
    ماہی، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بجا کہا۔۔
    کچھ اسی طرح کے جذبات میرے تھے اور یہ ہی وہ جذبات تھے جو مجھے دوسری طرف سے ملنے والی شدت غم سے نکال لائے جو کہ لاہور کے دھماکے کے نتیجے میں بے حس انسانوں کی طرف سے مجھ پر طاری تھی۔
    بہت اچھی پوسٹ ہے اور میرے جذبات کی صحیح ترجمانی کرتے جملے ہیں۔
    شکریہ @عمراعظم
     
    تجمل حسین اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمر بھائی سچ کہا۔۔ واقعی اپنی جیت سے زیادہ دشمن کی شکست کی خوشی ہوتی ہے۔ یہ حقیقت میں ایسا دشمن ہے جو دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ شروع میں آپ کی تحریر پڑھ کر خوشی کی ہنسی آئی تھی لیکن جیسے ہی اختتام پر پہنچا تو دل دکھ سے بھر گیا۔ آہ۔ ۔۔ وہ دسمبر 1971۔۔۔ گو کہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے وہ منظر نہیں دیکھے لیکن اس دکھ کو محسوس کرسکتا ہوں جو اس وقت ہماری قوم کو پہنچا تھا۔۔۔ اسی درد کو سہتے سہتے آج قوم اس حالت پر پہنچ گئی ہے لیکن پھر بھی ہم حوصلہ نہیں ہارے۔ دشمن ہمارے عزم کو نہیں توڑ سکا اور نہ کبھی توڑ سکے گا۔۔ ان شاءاللہ۔
     
    ماہی، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    دشمن مر ے تے خوشی نہ کریے محمد آخر سجنا وی مرجانا، مجھے تو اپنے ملک کی جیت سے خوشی ہے
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. دشمن کے مرنے پر خوشی نہیں دشمن کی شکست پر خوشی ہے۔۔ :)
     
    عزیزامین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں