1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مہ جبین موزوں پیشوں کا چناؤ کیجئے ۔۔۔۔:):)

'دیگر' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏نومبر 24, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    مختلف عہدوں کے اعتبار سے صیح افراد کا انتخاب ایک مشکل کام ہے۔ آپ کو کوئی ایسا مرحلہ درپیش ہے، یعنی عہدوں کے لحاظ، یا نسبت سے مناسب ترین عملے کے انتخاب کا، تو ذیل کی ایک آسان اور مجرب تدبیر آزمایئے۔

    100 کے لگ بھگ اینٹیں کسی خاص ترتیب سے ایک کمرے میں رکھ دیجیئے۔ اُس کمرے کی کھڑکی کھلی ہو۔ باری باری دو، یا تین اُمیدوار کمرے میں بھیج دیجیئے اور دروازہ بند کر دیجیئے۔ 6 گھنٹے تک اُنھیں کمرے میں رہنے دیجیئے، پھر دروازہ کھولیے اور صورتِ حال کا تجزیہ کیجئے۔

    • وہ اینٹوں کی تعداد بار بار شمار کرتے رہے ہیں۔:worried:
    اُنھیں اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں لگا دیجیئے۔

    • اُنھوں نے پورے کمرے میں بے ترتیبی سے اینٹیں پھیلا دی ہیں۔:dont-know:
    اُنھیں انجینئرنگ میں لگا دیجیئے۔

    • وہ اینٹوں کو کسی اور انداز میں ترتیب دیتے رہے ہیں۔:thinking2:
    اُنھیں پلاننگ کے محکمے میں لگا دیجیئے۔

    • وہ اینٹیں ایک دوسرے پر پھینکتے رہے ہیں۔:beating:
    اُنھیں آپریشنز میں بھرتی کر دیجیئے۔

    • وہ سوتے رہے ہیں۔:yawning:
    اُنھیں سیکورٹی میں لگا دیجیئے۔

    • اُنھوں نے اینٹیں ٹکڑے ٹکڑے کر دی ہیں۔:hammer:
    اُنھیں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں لگا دیجیئے۔

    • وہ بے کار بیٹھے رہے ہیں۔:sidefrown:
    ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں ان کا تعین کر دیجیئے۔

    • اُنھوں نے اینٹیں کھڑکی سے باہر پھینک دی ہیں۔:stop:
    اُنھیں میٹیریل ڈپارٹمنٹ میں لگا دیجیئے۔

    • اُنھوں نے اندر سے تالا لگا کر خود کو بندکر لیا ہے۔:quiet:
    اُنھیں پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیجیئے۔

    • وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر نکل چکے ہیں۔:auto:
    اُنھیں مارکیٹنگ میں لگا دیجیئے۔

    اور آخر میں۔۔۔

    • اگر وہ ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں اور ایک اینٹ بھی اپنی جگہ سے نہیں ہٹی۔:meeting:
    اُنھیں ٹاپ مینجمنٹ میں لگا دیجیئے۔

    :notworthy::notworthy::notworthy:
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اور اگر سب نے تنگ آکر ایک دوسرے کا اینٹوں سے سر پھوڑ دیا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    اچھا انتخاب ہے بینا جی
     
    عبدالرزاق قادری اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    پھر تو جیل میں دس سال قید بامشقت سے بہتر کوئی جاب نہیں :)
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بالکل۔۔آپ نے جتنی دیر انہیں اینٹوں والےکمرے میں بند رکھا اس کے بعد کچھ کے لئے ہسپتال اور کچھ کے لئے جیل ہی ہونی ہے۔
     
    بینا اور عبدالرزاق قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    فیر۔ لا۔ لؤو ۔جُتی۔۔۔ تے۔ لا ۔لؤو۔ چُٹی
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اب سمجھ آیا کہ ہم انجینئر کیوں بنے تھے۔
    واہ @بینا جی۔۔۔۔۔ آپ نے تو ہماری بے عزتی خراب کر دی۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :oops::confused:
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    :lf
     

اس صفحے کو مشتہر کریں