1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مطالبہ

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مارچ 28, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    ان واقعات کو دہراتے ہوئے ہم مینار کی پہلی دو منزلوں سے آگے نکل آئے. مینار کی دوسری اور تیسری منزل کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے. ساتھی تھک گئے اور تھوڑی دیر کے لیے گفتگو بھی بند ہو گئی. ہر سیڑھی پر یہ سوال دل میں اٹھتا کہ کب تک یونہی چڑھتے جائیں گے, کیوں نہ اسی جگہ ٹھہر کر دم لے لیں. اتنے میں ایک ساتھی نے سیڑھیوں کی چھت سے لٹکے دو چار پرندے دیکھ لیے, کہنے لگے یہ کیا ہے, عرض کیا یہ پرندا ہر مینار میں بسیرا کرتا ہے. انہیں دن میں کچھ نظر نہیں آتا اور ویسے بھی الٹا لٹکا رہنے کی وجہ سے انہیں ہر چیز الٹی نظر آتی ہے. ساتھی کہنے لگے, ان کا قصہ چھوڑو اور یہ بتاؤ کہ خود مسلمانوں نے اس تحریک کی کتنی مخالفت کی. (مصنف کے جملے اور پرندے کی مخالفین سے معنویت خیزی ملاحظہ ہو.)

    میں نے کہا, یہ مخالفت کا تیسرا رخ تھا. مندر اور کلیسا کے بعد کچھ مخالفت ڈیڑھ اینٹ کی مسجدوں سے بھی ہوئی تھی. ان مسجدوں میں قوم پرست اذان تو دیتے تھے مگر وہاں جماعت اور نماز کا کوئی انتظام نہ تھا. ایک قوم پرست مسلمان وزیرِ اعظم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کو جتنا ایمان گاندھی پر تھا اگر اسی قدر خدا پر ہوتا تو ولی ہوتے. ایک اور صوبے میں وہاں کے مسلمان وزیرِ اعظم کے بارے میں یہی بات انگریزوں کے حوالے سے کہی جاتی تھی. علماء کا ایک قافلہ بھی راہ میں بھٹک گیا. شورِ ناقوس میں وہ بانگِ درا سے نا آشنا رہے. آزادی سے چار ماہ قبل کُل ہند مسلم مجلس نے اینٹی پاکستان کانفرنس منعقد کی. پاکستان کے قیام سے تین ماہ پہلے جمیعتہ العلماء ہند کے صدر نے قائدِ اعظم کو لکھا کہ تمام مسلمان جماعتوں کا ایک جلسہ ہونا چاہیے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ مسلمانوں کا مطالبہ کیا ہے. قائدِ اعظم نے کہا کہ آپ لیگ میں شامل ہو جائیں مطالبہ خود بخود آپ کی سمجھ میں آ جائے گا.

    اقتباس: آوازِ دوست
    مصنف: استاذِ محترم جناب مختار مسعود صاحب
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 28, 2017
    زبیر، عمراعظم اور جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوبصورت اقتباس۔

    پرندے نے کہیں سے یہ شعر سُن لیا ہو گا۔

    عشق میں ہر اک نقشہ اُلٹا نظر آتا ہے
    مجنوں نظر آتی ہے،لیلا نظر آتا ہے
     
    عماد عاشق اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست اقتباس ہے @عماد عاشق
     
    عماد عاشق اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. Pakistani

    Pakistani یونہی ہمسفر

    بہت ہی اچھا اقتباس ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں