1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مزیدار حلیم

'یونہی پکوان' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مارچ 27, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    [​IMG]
    لال قلعہ حلیم

    (گائے کا گوشت ایک کلو ﴿بون لیس
    گیہوں دو سو پچاس گرام
    جو ایک سو پچیس گرام
    تیل دو کھانے کے چمچ
    چنے کی دال ایک کپ
    مونگ کی دال ایک چوتھائی کپ
    مسور کی دال ایک چوتھائی کپ
    ارہر کی دال ایک چوتھائی کپ
    تیل ایک کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    (پیاز آدھا کپ ﴿تلی ہوئی
    نمک دو کھانے کے چمچ
    (لال مرچ تین کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
    ہلدی ایک کھانے کا چمچ
    (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
    دہی ایک کپ
    (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
    :حلیم کے ساتھ سرو کرنے کے لیے
    (پیاز حسب ضرورت ﴿تلی ہوئی
    (ہرا دھنیا حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا
    (پودینہ حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا
    (ہری مرچ حسب ضرورت ﴿کٹی ہوئی
    (ادرک حسب ضرورت ﴿جولین کٹی ہوئی
    لیموں کے سلائس حسب ضرورت
    گھی دو کھانے کے چمچ

    پہلے گیہوں اور جوکو رات بھر کے لیے کسی کھلے برتن میں پانی میں بھگو کر رکھیں۔
    اب صبح اس کو ابال لیں۔
    پھر اسے بلینڈ کر لیں۔
    اب چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ارہر کی دال کو چار سے پانچ گلاس پانی کے ساتھ پکائیں، یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔
    اب انھیں ٹھنڈا کرکے بلینڈ کر لیں۔
    پھر ایک کپ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ، پیاز، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا اور دہی ڈال کر بھونیں۔
    اب اس میں گائے کا گوشت اور آٹھ سے دس گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائیں۔
    پھر گوشت کو چمچ سے گھوٹیں اور اسے بلینڈ کی ہوئی دالوں کے ساتھ مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں اور ہاتھ سے چمچ چلاتے رہیں۔یعنی کہ اچھی طرح سے گھوٹا لگائیں ۔ اور پھر جتنا گاڑھا رکھنا ہو رکھ کر نمک چکھ لیں ، کم لگے تو حسبَ ذائقہ شامل کرکے چولہا بند کردیں ۔
    آخر میں اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کرکے چمچ چلائیں۔
    پھر اسے تلی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، ادرک، لیموں کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ گھی کے ساتھ سرو کریں۔اور مزے لے کر کھائیں اور کھلائیں۔
    (کھاتے وقت ترکیب لکھنے والے کو پارسل کرنا نہ بھولیں ۔)
     
    Last edited: ‏مارچ 28, 2016
    عنبرین, ماہی, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبردست۔ @زبیر بھیا شروع کردیجئے تیاری ۔ حلیم بنانے کی :)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔
    زبردست۔۔ یونہی کے پکوانوں کا آغاز حلیم سے۔۔
    مجھے بہت پسند ہے حلیم اور اب بیگم کی سختی۔۔ :)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    مئی میں چھٹی جا رہا ہوں فیملی کو واپس لانے تو یہ بیگم صاحبہ بنائیں گی ناں۔۔۔ میں تو کھانے کے لئے تیار بیٹھا ہوں۔:p
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. :lf:lf:lf:lf:lf:lf:lf:lf:lf
    اتنا طویل انتظار۔۔۔ کیسے کریں گے o_O
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اتنظار کی طوالت اسی طرح ختم ہو سکتی ہے کہ @بینا جی یا @ماہی حلیم بنا کر مجھے بھجوا دیں۔;)
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. وہ تو انہوں نے بھیج بھی دیا ہے :)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    میں شارٹ کٹ حلیم بناتی ہوں، آج تک یہ روایتی حلیم نہیں بنائی میں نے۔
     
    بینا، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    بہت غلط بات ہے، آپ نے کہا تھا ہم ریسیپیز شئیر کریں تاکہ آپ خود بنا سکیں۔۔۔۔ پھر جب بھابھی آئیں گی تو انہیں بھی کھلائیے گا :p
     
    بینا، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    [​IMG]
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    روایتی حلیم ہی بنائیں پھر بنا کر شارٹ کٹ طریقے سے بھجوائیں ۔۔:p
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہلکی پھلکی جو بن سکی وہ بنائیں گے بھی ۔۔ ابھی تک اپنی بات پر قائم ہوں۔:cool:
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    صرف تراکیب لکھنے کا معاہدہ ہوا تھا :cool:
     
    ماہی، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. متفق۔
    لیکن بھیا کے لیے اتنا تو کیا ہی جاسکتا ہے نا۔۔۔ :sn:sn
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ معاہدے کا پہلا صفحہ تھا دوسرے صفحے پرآج کل کی ڈپلومیسی کی طرح بہت کچھ اور بھی موجود ہے جو آپ نے ابھی تک دیکھا نہیں۔
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہمدردی کے لئے بہت مشکور ہوں چھوٹے ویر۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. افف۔۔۔ ایک تو یہ 12نمبر سے چھوٹا فانٹ کس نے بنایا :D
    جو اہم بات ہوتی ہے وہ اتنی باریک لکھی جاتی ہے کہ پڑھی ہی ناجاسکے :(
    ”ویر“ بھی کہا اور مشکور بھی ہیں o_O
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہ ڈپلومیسی کے معاہدے نامنظور ۔۔۔۔ o_O
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    نفسیاتی مار۔۔۔۔:cool:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ابھی نامنظور نہیں ہو سکتا۔۔ ابھی تو اس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔
     
    تجمل حسین اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں