1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مجھ سے ملتی ہے مجھے روز سزا دیتی ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 29, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    مجھ سے ملتی ہے مجھے روز سزا دیتی ہے
    اک نئی آگ مرے دل میں لگا دیتی ہے

    اک مصیبت جو مجھے روز صدا دیتی ہے
    آنکھ مل جاۓ تو منظر سے ہٹا دیتی ہے

    ایک آواز مرے کان میں پڑتی ہے سنو
    میں جو پلٹوں مجھے پتھر کا بنا دیتی ہے

    اک دیا عشق کا وہ لے کے چلی ہے گھر سے
    روشنی یہ ہے وہ پتھر بھی جلا دیتی ہے

    تو جو ہڑتال پہ بیٹھی ہے یوں گم سم خاموش
    کیوں بے چینی کو مرے دل میں جگہ دیتی ہے

    مجھ کو دیکھے گی تو وہ آنکھ چمک اٹھے گی
    اور یہ بات مجھے کیا کیا نہ بنا دیتی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں