1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مجلس یونہی ممبرز

'یونہی' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏جون 7, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اسلام علیکم
    یونہی ممبرز آپ سے ایک سوال ہے کہ یہ فورم ہم سب کا فورم ہے۔یہ فورم ہر یونہی ممبر کا ہے۔یونہی ممبر حضرات سے ایک سوال ہے میرا کہ آپ سب اپنے اس یونہی فورم پر محنت کیوں نہیں کررہے ہیں۔آگر یونہی ممبران اس فورم کو اپنا فورم مانتے ہیں تو ہر روز کم ازکم ایک کتاب یہاں پوسٹ کریں۔آگر آپ کو پی ڈی ایف فائل بنانی نہیں آتی۔تو پی ڈی ایف فائل بنانے کا طریقہ جاننے کیلئے اس لنک کو کلک کریں
    https://www.yoonhe.com/forum/threads/pdf-file-bananay-ka-tarika.1798/
    یاد رکھیں یہ فورم اردو کی ترقی کے لیے بنایا گیا ہے۔تو یونہی ممبران آپ ہی کی محنت سے تو یہ فورم ترقی کرے گا اور اردو کی صحیح معنوں میں خدمت کر پائے گا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    معذرت خوا ہ ہوں مجتبیٰ، یہ لڑی دیر سے دیکھی ۔
    میرے پاس تو یہاں کتابیں ہی موجود نہیں تو کیا پوسٹ کروں ؟ اور کس طرح میں تمہارا ساتھ دے سکتا ہوں بتاؤ؟
     
  4. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    درست کہا مگر آپ نے شاید غور نہیں کیا کہ یہاں لوگوں کے پاس دوسروں کی پوسٹ پڑھنے کا ٹائم نہیں ہے تو کتابیں کون پڑھے گا تاہم آپ کی کی بات سے میں متفق ضرور ہوں اور عید کے بعد اس پر کام شروع کریں گے ان شاء اللہ عز وجل
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    رضوی بھائی آپ کی شکایت بجا لیکن اس بات کو نظر میں رکھیئے کہ یہاں اراکین کی تعداد بہت کم ہے اور یہ کم تعداد جب آن لائن نہیں ہوتی تو بہت ساری لڑیاں ان دیکھی رہ جاتی ہیں ۔میری طرف سے معذرت قبول کیجئے اور آپ اپنی کوشش ترک مت کیجئے گا ۔
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ویسے آپ نے کہا تھا کہ آپ کو چھن چھنگالو اور شہزاد سیریز پسند ہیں۔تو اگر آپ کے پاس وہ کتابیں اب بھی موجود ہیں۔تو یہاں پوسٹ کردیں۔اگر وقت کی کمی ہے۔تو ہر روز ایک دو پیجز پوسٹ کردیا کریں جب مکمل ہوجائے تو میں اس کتاب کی مکمل پی ڈی ایف فائل بنا دوں گا۔اور مکمل فائل یہاں پوسٹ کردوں گا
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یار وہ بچپن کی بات بتائی تھی وہ اس وقت کی بات ہے جب سکول میں تھا ، اب تو بہت فاصلہ طے کر چکا ہوں۔ ویسے عمران سیریز کی دو تین ناول پڑے ہیں جس کو کبھی کبھی میں نیند کی گولی کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔:rolleyes:
     
  8. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    ٹھیک ہے پھر عمران سیریز کے ہی دو کتابیں یہاں پوسٹ کردیں
     
  9. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    زبیربھائی،اگر یہی اراکین وعدہ کر لیں کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور لاگ ان کریں گے تو یقین جانئے یونہی پر یونہی رونق لگ جائے۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کتابیں پڑھنا تو شائد ممکن نہ ہو، لیکن ہم کم از کم پوسٹس تو ضرور دیکھ سکتے ہیں۔
     
  11. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    Mutfiq
     
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    علی مجتبیٰ ہم دو چار لوگ ہی یہاں وقتا فوقتا آکر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے ہیں ۔
    کتابیں پوسٹ کرنے کا تو وقت نہیں ملتا ، یہ کام تو تم بہت اچھے انداز سے کر رہے ہو، کرتے رہو۔
    اللہ تم کو مزید ہمت اور حوصلہ دے کہ یونہی پر یونہی رونق لگاتے رہو۔
    شاباش۔
     
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @محمد یاسرکمال برادر گوناگوں گھریلو مصروفیات سے فرصت ملتی ہے تو یہاں حاضری ہوجاتی ہے ۔
    وعدہ کرکے اسے پورا کرنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ، اس لئےوعدہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
    ویسے لمبی غیر حاضری کرنے والوں میں آپ کا نام شامل ہے۔:)
     
  14. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    وعدہ کر کے تو واقعی ہم مشکل میں پڑ جائیں گے۔چلیں ''وعدہ'' کی جگہ ''عزم'' کا لفظ استعمال کر لیتے ہیں۔

    اس مسئلے کاکچھ حل ہونا چاہئے تاکہ رونق بحال ہو۔ایک دو نئے ممبران بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔تھوڑسی سی کوشش ہم بھی کریں تو رونق بحال ہو سکتی ہے۔

    میرا کمپیوٹر اس رمضان کے دوران میرے بھانجوں کے زیر تسلط رہا۔اس کے ساتھ ہارڈ ڈسک میں کچھ مسئلے مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے یونہی پر آنا جانا نہ ہو سکا۔اس وجہ سے ایک بار پھر لمبی غیر حاضری ہو گئی۔انشاءاللہ اب سے میری پوری کوشش ہوگی کہ یونہی پرکچھ کام بھی کر لیا کروں۔
     
  15. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    ویسے رونق بحال کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ یونہی فورم کی انتظامیہ تبدیل ہو
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کوتاہی تو سراسر ہماری جانب سے ہو رہی ہے،انتظامیہ اس معاملے میں بے بس ہے۔خیر کچھ کرتے ہیں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    جی
    ویسے ہی ایک تلخ حقیقت بیان کررہا ہوں۔کہ کسی بھی فورم میں آگر انتظامیہ کام کرتی ہے تب جاکر ممبرز کام کرتے ہیں۔لیکن یہ اس فورم کی انتظامیہ کا مقابلہ باقی فورم سے کرانا شاید غلط ہوگا۔اس فورم کا کوئی سسٹم ہی نہیں ہے۔ہر فورم میں فورم کے ہر شیکشن کا کوئی نا کوئی موڈئیٹر ہوتا ہے لیکن اس فورم میں تو کوئی موڈیٹر نہیں ہے آگر ایسا ہی چلارہا تو شاید یہ فورم چند ہی عرصے میں بند ہوجائے گا
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    فورم بند نہیں ہو گا، یہاں موجودہ حالات سے بھی زیادہ سناٹا ہوتا رہا ہے لیکن فورم آج بھی چل رہا ہے۔بہت دفعہ سرورز بھی بدلے گئے لیکن آپ سب کا ڈیٹا اور شامل کردہ مواد موجود ہیں اس نے شروعات ونیلا فورم سافٹ وئیر سی کی تھیں لیکن آج یہ زین فورو پر پورے فیچرز کے ساتھ چل رہا ہے ونیلا سے زین فورو پر اس کی منتقلی بھی ایک بڑا مشکل کام تھا لیکن انجام پایا ۔میرے حالات ایسے ہیں کہ میں بھرپور وقت فورم کو نہیں دے سکتا میری ترجیحات میں کچھ اور چیزیں اس سے پہلے آتی ہیں ۔
    فیس بک اور دوسرے سوشل نیٹ ورکس کے آجانے سےاب لوگ فورم کو وہ اہمیت بھی نہیں دیتے جو پہلے دیتے تھے ۔ہم نے یونہی کے لئے ایک فیس بک پیج بنایا اس ارادے سے کہ وہاں سے شاید کچھ لوگ فورم پر آسکیں لیکن خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔
    مجھے آپ کو منتظم بنانے میں بھی کوئی قباحت نظر نہیں آتی اگر آپ اس فورم کو دیگر فورمز کی طرح چلانا چاہتےہیں ،میں آپ کو آزادانہ کام کا اختیار بھی دے سکتا ہوں لیکن یہاں آنے والے کسی بھی رکن پر کسی بھی طرح کی سختی کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

    میں جانتا ہوں کہ کچھ ہتھکنڈے استعمال کر کے فورم کی ٹریفک بڑھائی جا سکتی ہے لیکن میں اسے بے مقصد سمجھتا ہوں۔
     
  19. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    یہ فورم انشاء اللہ چلتا رہے گا۔ہم سب مل کر کوشش کریں گے اور زبیر بھائی کا ساتھ دیں گے۔اس فورم کوکچھ ایسے ممبران کی خدمات حاصل ہیں جواس فورم کے ساتھ حد سے زیادہ مخلص ہیں۔بڑی بات یہ کہ ان کی خدمات بے لوث ہیں ۔ تومیں نہیں سمجھتا ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت ہے۔
    اصل میں بات یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک اس فورم کا جو حق ہے وہ ادا ہی نہیں کیا۔
     
  20. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    ہم میں سے اگر ہر بندہ کم از کم ایک نیا ممبر اس فورم کو دے سکے تو جلد ہی یہاں رونق لگ جائے اور انٹر ایکشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں