1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ماسٹر منگل سنگھ

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جنوری 17, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اسکول کا اصلی ہوا مسٹر منگل سنگھ ہی تھے اردو پڑھانے میں انہیں خاص ملکہ حاصل تھا اردو کا سبق وہ ٹھیٹ پنجابی میں دیا کرتے تھے اور اشعار کی تشریح کرنے میں ان کا اپنا ہی نرالا انداز تھا۔ایک بار غالب کا یہ شعرِ

    سادگی و پرکاری ،بے خودی وہ ہوشیاری
    حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا

    انہوں نے ہمیں یوں سکھایا۔

    سادگی تے اس دے نال پرکاری بے خودی تے اس دے نال ہوشیاری حسن نوں تغافل دے وچ کیا پایا شاعر کہندا اے اس نے حسن نوں تغافل دے وچ جرات آزما پایا۔

    لئو اینی جئی گل سی غالب شعر بناندا بناندا مر گیا۔میں شعر سمجھاندے سمجھاندے مر جانا اے تہاڈی کوڑھ مغزاں دے پلے ککھ نئیں پینا ہے اگے چلو۔

    قدرت اللہ شہاب کی کتاب “شہاب نامہ“ سے اقتباس
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تے فر منگل سنگھ دا کی بنیا،
    @بینا جی کیا سارے منگل سنگھ ایسے ہی ہوتے ہیں میرے ساتھ ایک منگل دو سال پہلے کام کرتا تھا بندہ اچھا تھا لیکن باتیں آوٹ پٹانگ ہی
     
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    تے فر منگل سنگھ دا کی بنیا،
    @بینا جی کیا سارے منگل سنگھ ایسے ہی ہوتے ہیں میرے ساتھ ایک منگل دو سال پہلے کام کرتا تھا بندہ اچھا تھا لیکن باتیں آوٹ پٹانگ ہی
    اب یہ مجھے کیا پتہ کہ سارے منگل نام کے ایسے ہوتے ہیں
    :)
    میں تو اس منگل کو جانتی ہوں جو " پیر " کے بعد آتا ہے ;))
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کون سے پیر کے بعد آتا ہے اس پیر کا نام کیا ہے؟
    :p
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کون سے پیر کے بعد آتا ہے اس پیر کا نام کیا ہے؟
    :p
    اس " پیر "کو ہم پیار سے " Monday " یا " سوموار " بھی کہتے ہیں
    :D
     
  6. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    تے فر منگل سنگھ دا کی بنیا،

    یہ تب کی بات ہے جب شہاب صاحب جموں سے اپنے ددھیال (امرتسر) میٹرک کرنے کیلئے تشریف لے گئے تھے
    ماسٹر منگل سنگھ کے اس کے بعد ایک دو اور واقعات بھی انہوں نے شہاب نامہ میں ذکر کیے ہیں

    اور شہاب صاحب کا استانی صادقہ بی بی والا قصہ اور دادی کے گھر میں گزرا زمانہ مجھے شہاب نامہ میں سب سے زیادہ پسند آیا
    اس سے پہلے میں شرمندہ شرمندہ رہتا تھا کہ فقط ہم ہی استانیوں پر لٹو رہتے تھے ، بعد میں معلوم پڑا کہ ہمیشہ سے یہی چلتا آ رہا ہے :\">
     
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    غالب بابا پھر وہ دو واقعات کب ہم سے شیئر کر رہے ہو؟
     
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہاں جی جلدی سے وہ واقعات ہمارے سامنے لائیے.
     
  9. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    غالب بابا پھر وہ دو واقعات کب ہم سے شیئر کر رہے ہو؟

    ہاں جی جلدی سے وہ واقعات ہمارے سامنے لائیے.
    اللہ کے آلسی بندو
    شہاب نامہ خود کیوں نہیں پڑھ لیتے؟؟؟؟
    صرف ساڑھے 900 صفحات کی تو کتاب ہے
     
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کتابیں پڑھنے کی ترغیب نہ دیں ادھر اقتباسات لگائیں ہم وہی پڑھیں گے.
     
  11. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ساڑے 900 سو صفحات پڑھنے کا وقت کہاں سے آئے گا؟؟؟
    پھر بینائی بھی اب آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہی ہے...... :-B
     
  12. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    پڑھاکو نے پڑھ رکھی ہے 2009 میں آدھی اور 2011 میں آدھی= مکمل شہاب نامہ
     
  13. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ساڑے 900 سو صفحات پڑھنے کا وقت کہاں سے آئے گا؟؟؟
    پھر بینائی بھی اب آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہی ہے...... :-B

    اس کیلئے ایک عدد مجرب نسخہ حاضر خدمت کر دیتا ہوں
    ایک الگ تھریڈ میں
     
  14. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیراً
     

اس صفحے کو مشتہر کریں