1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مائیکرو سافٹ ورڈ میں فانٹ امبیڈ کرنا

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیئے کہ مائیکرو سافٹ ورڈ ہو یا ایم ایس آفس کا کوئی اور پروگرام، آپ ہر جگہ آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں ، اردو لکھ کر اسے نستعلیق کی خوبصورتی دے سکتے ہیں۔
    اگر آپ اپنی ایم ایس ورڈ کی کوئی فائل جس میں آپ نے اردو لکھ رکھی ہے ، اپنے کسی دوست کو بھیجنا چاہتے ہیں اور صرف اس وجہ سے نستعلیق فانٹ کا انتخاب نہیں کرتے کہ آ پ کے دوست کے سسٹم پر یہ فانٹ موجود نہیں ،تو اس کا حل موجود ہے، کیوں کہ آپ آسانی سے اب کوئی بھی فانٹ جو عام طور پر سسٹم پر انسٹال نہیں ہوتا ، اسے اپنی ڈاکومنٹ کے ساتھ امبیڈ کر سکتےہیں ،ایسا کرنے سے آپ کی ڈاکومنٹ ہر جگہ آپ کے منتخب کردہ فانٹ میں ہی نظر آئے گی۔
    ابھی ہم فانٹ مائیکروسافٹ ورڈ کی ڈاکومنٹ میں فانٹ امبیڈ کرتے ہیں۔
    1۔ فائل مینو میں جا کر آپشن پر کلک کریں۔
    [​IMG]
    2۔آپشن کھل جانے کے بعد SAVE پر کلک کریں۔
    3۔Embed fonts in the file پر ٹک لگا دیں۔
    [​IMG]

    فانٹ امبیڈ ہو گیا ہے اب آپ کی یہ ڈاکومنٹ ہر جگہ آپ کے منتخب کردہ فانٹ میں ہی نظر آئے گی.
    نوٹ: اگر آپ اردو کے لئے جمیل نوری نستعلیق کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کرنا مشکل ہے کیوں کہ اس فانٹ کا سائز زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کی فائل کا سائز بہت بڑھ جائے گا،جمیل نوری نستعلیق فانٹ کی بجائے کسی اورنستعلیق فانٹ جیسے علوی نستعلیق یا نفیس نستعلیق کا انتخاب کیجئے.

    زبیر
     
  2. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    زبردست ٹیوٹوریل.....
    جزاک اللہ یونہی کی زندگی :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں