1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

لی ہے چھٹی سو تو بھی اپنوں کو جا ملے گا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اپریل 8, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ملی ہے چھٹی سو تو بھی اپنوں کو جا ملے گا
    ہماری آنکھوں کا کی خیرپھرجاگنا ملے گا

    نا آئینے سے ہی خود یہ پوچھیں کہ آپ کیا ہیں؟
    بہت ملیں گے مگر کہاں آپ سا ملے گا

    وہ اپنا حافی یہ کہہ رہا تھا کہ تیری خاطر
    جو جنگ ہوئی وہ پہلی صف میں کھڑا ملے گا

    ہماری آنکھوں سے چین لے کر تو سو سکے گا
    تو ہی بتا تجھ کو ایسا کرنے سے کیا ملے

    چراغِ سحری سی دل کی حالت ملے گی تم کو
    جو تم ملو گے تو دل ہمارا بجھا ملے گا

    ہزار رنگوں کا ایک سپنا سجا رہے ہو
    ہزار راتوں کا تحفتہً رتجگا ملے گا

    تمہاری آنکھوں کے سبز رنگوں میں دلکشی ہے
    میں رات جاگا ہوں میری آنکھوں میں کیا ملے گا

    ہمارا چہرا اداسیوں سے بنا ہوا ہے
    ہمارے چہرے کا رنگ اکثر اڑا ملے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں