1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

قیمتی تحفہ سو لفظی کہانی از قلم سلیم فاروقی qimti tohfa100lafzon ki kahani azqalam saleem faroo

'اردو کالم' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏ستمبر 6, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    صد لفظی کہانی (230)
    سلیم فاروقی
    -------------
    قیمتی تحفہ....
    ************
    میری ہر عیداُن ماوں کے ساتھ گذر تی ہے جن کو اُن کے اپنے بھلا چکے ہیں....
    وزیر بننے کے بعد راجہ بے سہارا بزرگ خواتین کے ”شیلٹر ہوم“ میں میڈیا کو انٹرویو دے رہا تھا....
    جن ماوں کو ان کے اپنے چھوڑ دیتے ہیں ہم اُن کی اولاد بن جاتے ہیں....
    میں نے پہلے ہی اپنی پوری دولت ان ماوں کے نام کی ہوئی ہے....
    آئیے ”شیلٹر ہوم“ کے لیے اپنا قیمتی تحفہ دکھاوں....
    راجہ ایک کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے بولا....
    یہ دیکھیں، میری ماں پچھلے پانچ سال سے یہیں مقیم ہے....
    ماں سے بڑا کیا اثاثہ ہوگا....
    ....٭....
    [​IMG]
     
  2. Pakistani

    Pakistani یونہی ہمسفر

    زبردست تحریر ۔
    رولا دینے والی تحریر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں