1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

قدرتی ویکسین

'میرا انتخاب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏اپریل 17, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اللہ نے ہم سب کے دماغ میں ایک گلینڈرکھا ہے جسے پاینیل گلینڈ کہتے ہیں ،اسے انسانی جسم کا حیاتیاتی گھڑیال بھی کہتے ہیں اور یہ ہمارےبصری اعصاب سے منسلک ہوتا ہے۔یہ اتنا چھوٹا ہوتا ہے جتنا مٹر کا دانہ۔
    ہر روز عشاء کے بعدیہ گلینڈایک مادہ تیار کرنا شروع کر دیتا ہےجسے میلا ٹولین کہتے ہیں،جو خون کی نالیوں میں بہتا ہےاور جسم کو کینسر سے بچاتا ہے۔۔۔ یہ صرف اندھیرے میں کام کرتا ہے اگر محض آنکھ بھی روشنی میں رہے تو یہ کام نہیں کرتا کیوں کہ اسے لگتا ہے کہ ابھی رات نہیں ہوئی۔
    پھر اگر آپ رات کو بھی روشنی میں رہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خود کو قدرتی ویکسین سے محروم کر رہے ہیں۔
    اللہ فرماتا ہے کہ (ہم نے رات کے آثار ختم کئےاور روشن دن بنایا)17:1
    ہمارے آباواجداد جو رات جلد سونے اور صبح جلد اُٹھنے کے عادی تھےوہ کینسرکا بہت کم شکار ہوتے تھے۔اور کئی ایسی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوتے تھے جو آج عام ہیں۔
    فارمی مرغیوں پر تحقیق کی گئی ۔ایسی مرغیوں پر جن کو جلد سُلا دیا جاتا ہے اور دوسری مرغیوں کو جن کو رات جگا ئے رکھ کر خورا ک دی جاتی ہے۔ قدرتی طریقے سے پالی گئی مرغی میں کینسر کے آثار نہیں ملے جبکہ مصنوعی طریقے سے پالی گئی مرغیوں میں سے 30% میں کینسر کر اثرات موجود پائے گئے۔
    اللہ نے ہماری حفاظت کے لئے یہ ویکسین ہمارے اندر رکھی ہے۔ہمیں جلدی سو کر اس سے فائدہ اُٹھا نا چاہیئے۔یاد رہے کہ یہ گلینڈ عشاء کے فورا" بعد اپنا کام شروع کر دیتا ہے اور فجر سے کافی پہلے تک اُس کا یہ عمل جاری رہتا ہے۔

    (ماخوذ)
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست، عمر بھائی کیا ہلکی سی روشنی بھی اس کو بننے سے روکتی ہے؟
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت مفید معلومات ہیں @عمراعظم بھائی۔
    بہت شکریہ۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    تحقیق تو اس بارے میں واضح نہیں ہے البتہ میری ذاتی رائے ہے کہ روشنی جتنی کم ہو گی اُتنی اچھی ہے۔
    سا لہا پہلے میں نے بیرونِ ملک ایک بہت بڑے آٹومیٹک پولٹری فارم کے پراجیکٹ پر کام کیا تھا۔ مشینری جرمن تھی۔یہاں مرغیوں کو تیز روشنی کے ذریعے مسلسل جگا کر رکھا جاتا تھا نتیجتا" ہر مرغی ایک دن میں دو سے تین انڈے دیتی تھی۔یہ مرغیاں صرف ایک ماہ میں بوڑھی ہو جاتی تھیں اور انہیں سلاٹر ہاؤس بھیج دیا جاتا تھا۔
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اوہ،
    اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ سوتے وقت بالکل روشنی نہیں ہونی چاہیے اس سے نیند پر بھی اچھا اثرپڑتا ہو گا۔ میں آج بالکل اندھیرا کر کے سونے والا ہوں۔:)
     
    محمد یاسرکمال اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اچھی بات ہے۔۔ یہ مضمون میں نے کل پڑھا تھا اور کل ہی مکمل اندھیرا کر کے سویا تھا۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. رانا احسان

    رانا احسان یونہی ہمسفر

    بیحد مفید معلومات دی ہیں.. بہت شکریہ جناب عمر اعظم بھائی..
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    بہت ہی اچھی انفارمیشن ہے
    یہ انفارمیشن یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں