1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

فیس بک اشتہارات بلاک کریں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏نومبر 28, 2014۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    فیس بک کےپرانےصارفین کو شاید یاد ہو کہ پہلے اس میں نہ ہونے کے برابر اشتہارات ہوتے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے اب ایسا نہیں ہے۔ آج کل فیس بک اشتہارات سے بھرا ہوتا ہے بلکہ ایسے نازیبا اشتہارات ہوتے ہیں کہ بندہ برداشت نہیں کر سکتا۔ اس مسئلے سے بچنا بہت ہی آسان ہے۔ اپنے براؤزر میں ایڈ بلاک پلس انسٹال کریں یہ تمام اشتہارات کا صفایا کر دے گا

    ایڈبلاک پلس تمام براؤزرز جیسے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم، موزیلا فائر فوکس، سفاری اور اوپرا کے لیے مفت دستیاب ہے۔
    ایڈبلاک پلس انسٹال ہونے کے بعد خودکار طریقے سے تمام ویب سائٹس پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کو بلاک کر دیتا ہے۔ اس طرح صرف ضرورت کا مواد سامنے ہوتا ہے جس نہ صرف آپ کو ویب سائٹس پڑھنے بلکہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی انتہائی آسانی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ یہ پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے فالتو بٹنز کو غائب کر کے صرف اصلی سورس کو باقی رہنے دیتا ہے۔

    ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
    https://adblockplus.org/
     
    زبیر اور ماہی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    جزاک اللہ۔۔۔ یہ تو بہت اچھا نسخہ ہے۔
    ورنہ فیس بک کیا دیگر سائٹس پر بھی بہت مسئلہ تھا ایڈز کا۔
     
    زبیر اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    شکریہ
    دراصل کل ایک دوست کے فیس بک اکاؤنٹ پر مال ویئر کے ذریعے ہیکنگ اٹیک ہوا
    بے چارے کی تو سٹی ہی گم ہو گئی۔ خیر جب امن امان ہو گیا تو آج وہ صاحب پوچھ رہے تھے کہ ہمیں پتا کیسے چلے گا کہ یہ نقصان دہ ہے یا نہیں
    کافی سمجھانے پر بھی جب ان کے پلے کوئی بات نہیں پڑی تو یہ اکسیر نسخہ پیش کر دیا۔۔۔
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ویری گڈ۔۔
    جوگی ان ایکشن اگین۔:)
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پریشانی کی کیا بات ہے۔۔۔ کہیں تو یونہی پر بھی ایڈ لگا دیتے ہیں۔۔۔چاروں چونّی چونّی لے لیا کریں گے جو بھی منافع ہو گا۔ جوگی ماہی بینا اور میں۔:D
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ویسے ساری چیزوں سے ہٹ کر ایک پتے کی بات بتاتاہوں۔۔ جو ویب سائٹس ایڈ ڈسپلے کر رہی ہوتی ہیں پبلشر کا کردار ادا کر رہی ہوتی ہیں اور زیادہ تر ایڈ گوگل کے ذریعے ڈسپلے ہوتے ہیں اور گوگل کا سسٹم پبلشر کی ویب سائٹ کے مواد اور صارف کی سرگرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈ ڈسپلے کرتا ہے۔ اب ویب سائٹ پر اگر کہیں گاڑی کا لکھا ہوا ہے تو ایڈ گاڑیوں سے متعلق آ جائیں گے۔۔اگر آپ نے کبھی کسی سائٹ پر رہتے ہوئے گوگل کے کسی ایڈ پر کلک کی تو اب گوگل ہر بار اسی طرح کے ایڈ ڈسپلے کر گا جس طرح کے ایڈ پر آپ نے کلک کی۔
    مثال کے طور پر ۔۔ایک بار میں ویب ہوسٹنگ پیکجز سے متعلق سر چ کر رہا تھا کہ ایک سائٹ پر گوگل کا ڈسپلے کردہ ایڈ لنوڈ پر کلک کی ،اس کے بعد میں نے جب اے آر وائی کی ویب سائٹ کھولی تو وہاں بھی لنوڈ کا ایڈ۔۔اردو پوائنٹ کھولی تو وہاں بھی لنوڈ اور ڈیلی پاکستان پر بھی لنوڈ۔ گوگل تو وہ ڈسپلے کرے گا جو صارف چاہتا ہو گا۔۔ اگر صارف نے کسی ڈیٹنگ کی ویب سائٹ کے ایڈ پر کلک کی تو اب گوگل نے ہر طرف ڈیٹنگ کے ایڈ ہی دکھانے ہیں کیوں کہ اس کے سسٹم نے اندازہ لگایا ہے کہ صارف یہی چاہتا ہے۔
    اب سادہ سی بات یہ ہے آپ چاہیں تو کوئی سافٹ وئیر انسٹال کئے بغیر بھی اپنی مرضی کے ایڈ ہی دیکھ سکتے ہیں۔۔گوگل ب چوائس میں جا کر سیٹنگ بھی ممکن ہے۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    معذرت۔۔ فیس بک کے ایڈ زپر درج بالا پوسٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اب درج بالا سے کیا مراد ہے؟؟؟
    آپ والی یا میرے والی؟؟؟
    اگر میرے والی مراد ہے
    تو اس کیلئے ایک وضاحت مسنگ تھی جو اب کر دیتا ہوں
    ابھی فیس بک آن ہے تو 9 ایڈ آٹو میٹک بلاک نظر آ رہے ہیں ، مزید اگر کوئی ایڈ بلاک کرنا ہے تو اس پر رائیٹ کلک کریں ، مینیو میں بلاک کی ٹیب موجود ہوگی(یہ ایڈ بلاکر انسٹال ہونے کے بعد)
    بس ایک کلک کی زحمت کریں
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میری درج بالا سے مراد میری اوپر والی پوسٹ تھی جس میں تفصیل سے ایڈ کے متعلق کہا۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اچھی ٹپ ہے جو لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں اور ایڈ کی وجہ سے پریشان ہیں ضرور یہ سافٹ وئیر استعمال کریں لیکن یہ بھی خیال رکھیں کہ آپ کو فیس بک فری میں ان ایڈز کی وجہ سے ہی مل رہی ہے۔ یہ بھی عجیب ہے کہ سروس تو چاہیے اور جو وجہ سروس ہے اس سے نفرت ہے۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بے شک آپ کی پوسٹ فیس بک والے مسئلے کے متعلق نہیں
    لیکن بہر حال معلوماتی اور مفید ضرور ہے
    بلکہ میں نے آپ کی پوسٹ کو سو فیصد نمبر اس لیے دیے یونکہ میں بھی علاج بذریعہ پرہیز کا قائل ہوں
    اگر ہم خود ہی احتیاط سے کام لیں تو بہت سارے ایسے جھنجھٹ سے بچ سکتے ہیں
     
  12. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    میرے حصے کا منافع آپ منے کی ٹافی کے لئیے رکھ لیجیے گا۔ذہر لگتے ہیں ایڈز۔۔۔ ماہی تو نہ آتی ہوئی پھر ۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایڈز لگیں گے تو منافع تولینا پڑے گا۔۔ زبردستی ہے۔:rolleyes:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں