1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

فیس بک اردو زبان میں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ایک زمانہ تھا جب اردو کو انٹر نیٹ پر کوئی جانتا تک نہ تھا
    پھر کچھ سر پھرے اردو کے چاہنے والے تصویری صورت میں ہی سہی اردو کو انٹرنیٹ پہ لائے
    پھر یونیکوڈ اردو کی آمد کے ساتھ انٹرنیٹ پر اردو کی جے جے کار ہو گئی
    سب سے پہلے گوگل نے اپنے آپ کو اردو کا چولا پہنا لیا ، پھر ٹوئٹر نے اردو زبان کو اپنی زبانوں کی فہرست میں شامل کر لیا
    دیکھا دیکھی اب فیس بک نے اردو زبان کو اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے
    لیکن لگتا ہے کہ ابھی ترجمے کا کام جاری ہے اس لیے سرورق اور چند صفحات ہی صرف اردو میں نظر آتے ہیں
    بہرحال یہ ایک بہت ہی اچھی فتح ہے اردو زبان کی
    اپنی فیس بک ویب سائٹ کا انٹر فیس اردو زبان میں کرنے کیلئے مندرجہ ذیل تصاویر دیکھیئے


    [​IMG]

    اردو پر کلک کر نے کے بعد آپ یہ صفحہ ایسے نظر آئے گا
    [​IMG]

    اس کے بعد جب آپ اپنی فیس بک وال پر ہوں تو ذیل کی تصویر میں نشان زد جگہ جہاں لفظ "انگلش" لکھا ہے وہاں کلک کریں
    [​IMG]
    انگلش لفظ پر کلک کرنے سے زبانوں کی ایک فہرست سامنے آئے گی ، اس فہرست میں سے "اردو" پر کلک کر دیں
    [​IMG]
    اس کے بعد صرف زبان اور بائیں سے دائیں والی تبدیلی آئے گی باقی سب طریقہ وہی کا وہی ہوگا
    [​IMG]

    اردو زبان منتخب کر کے ، فیس بک کو ایک اردو فورم کے طور پر استعمال کریں اور اردو کی انٹرنیٹ پر دھوم مچائیں

    پاکستانی بنو ، اور اردو بولو ، لکھو، پڑھو
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شاباش ہے بھئی..
    پہلے دن جب اردو فیس بک پر منتخب کی تو ہلکی سی اجنبیت کا احساس ہوا لیکن جلد ہی وہ رفع ہو گیا اصل میں میں نے اردو زبان منتخب کرنے کے بعد ایک ایپلی کیشن بنانی تھی جس کے ذریعے ہم یونہی پر فیس بک کا اکاؤنٹ استعمال کرکے لاگ ان کرتے ہیں تو اردو کے انٹرفیس نے تھوڑا سا تھکایا لیکن اب سب یونہی ہے.
     
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میں نے اس کو اردو میں کرکے استعمال کیا ، بہت اچھا لگا، بس پوری کی پوری فیس بک اردو نستعلیق میں نظر آئے ، اسکا انتظار ہے
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایسا ہونے میں تو شائد ابھی بہت وقت لگے .ہمیں اس کا کافی انتظار کرنا پڑے گا
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ایسا ہونے میں تو شائد ابھی بہت وقت لگے .ہمیں اس کا کافی انتظار کرنا پڑے گا

    اب زیادہ دور نہیں بھیا
    بس شروع ہوتے ہوتے دقت ہوتی ہے
    ایک دفعہ رفتار پکڑتے ہی
    سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
     
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میں نے اس کو اردو میں کرکے استعمال کیا ، بہت اچھا لگا، بس پوری کی پوری فیس بک اردو نستعلیق میں نظر آئے ، اسکا انتظار ہے ایسا ہونے میں تو شائد ابھی بہت وقت لگے .ہمیں اس کا کافی انتظار کرنا پڑے گا

    اب زیادہ دور نہیں بھیا
    بس شروع ہوتے ہوتے دقت ہوتی ہے
    ایک دفعہ رفتار پکڑتے ہی
    سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

    ان شاءاللہ
     
  7. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آج مجھےیہ تھریڈ ڈھونڈنے کیلئے اتنی دیر خجل ہونا پڑایار یہ زمرہ جات ولا سائیڈ بار صرف ہاتھی کے دکھانے کے دانت ہی ہیں
    کسی کام کے نہیں
    ~X(
     
  8. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    یار یہاں کا کوئی بھی لنک کام کیوں نہیں کر ہا؟؟؟
     
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یار یہاں کا کوئی بھی لنک کام کیوں نہیں کر ہا؟؟؟

    کون سا لنک کام نہیں کرتا؟
     
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آج مجھےیہ تھریڈ ڈھونڈنے کیلئے اتنی دیر خجل ہونا پڑایار یہ زمرہ جات ولا سائیڈ بار صرف ہاتھی کے دکھانے کے دانت ہی ہیں
    کسی کام کے نہیں
    ~X(

    میں تو کہوں گا کہ آپ نے ٹھیک طرح سے ڈھونڈا نہیں ورنہ یونہی پر تلاش تو بے حد آسان ہے اور زمرہ جات  جوگی بابا کی دعا سے ہی بنے ہیں اب ایک دو کا علاج تو میں نے کر دیا باقی جوگی بابا جانے اور ان کی دعا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں