1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

فائزہ الفت کا تعارف

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از فائزہ الفت, ‏جون 26, 2016۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    میرا نام شعیب شیخ نہ سمجھا جائے :D
     
    زبیر اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    شکر ہے ورنہ یہ پرسنل لے جاتے :D
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    امتحانات۔۔۔تو جاری رہتے ہیں
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    یہ بھی ہمارے جیکی چن (طہٰ) کی مہربانی ہے.. ورنہ یہ آلس میں نوبیل پرائز کیلئے نامزد ہونے والے تھے:p
     
    فائزہ الفت اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہا ہا ہا
    ویسے سچی بتاؤں @جوگی میں الس بھگانے کے ٹوٹکے بھی کرتا ہوں، ہیں سنا تھا کہ تلوں کے تیل سے غرارے کئے جائیں تو آلس بھاگ جاتا ہے۔
     
    فائزہ الفت اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اس قدر بدگمانی...؟:eek:

    بقول غالب....

    خامشی ما گشت بد آموز بتاں را
    زیں پیش اثرے بود وگرنہ فغاں را
     
    فائزہ الفت اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    مجھے ذاتی طور پر تو شعیب صاحب بہت پسند تھے۔۔ اس واقعے میں کتنا سچ ہے شاید ہم کبھی نہ جان پائیں
     
    فائزہ الفت اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    طہٰ صاحب اس وقت Quackerz دیکھ رہے ہیں۔
     
    فائزہ الفت اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اگر ہری مرچوں کے عرق سے غرارے کیے جائیں تو آلس بے موت مارا جاتا ہے...
    ویسے بعض نیم حکیموں نے کوڑ تُمے کا سفوف بھی مفید بتایا ہے:lf
     
    تجمل حسین، زبیر اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آپ کی اس متواتر موجودگی سے ہم سمجھ گئے تھے کہ طہٰ صاحب کہیں مصروف ہیں...:D
     
    فائزہ الفت اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    مجھے لگتا ہے جوگی نے انہی نسخوں سے شفا پائی ہے۔۔۔ :lf:lf
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    :mad:
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اتنے غوطہ زن ہو کر لکھی گئی تحریریں تو یہی گمان دیتی ہیں۔
     
    جوگی اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    جوگی آکھیا نی فائزہ جھوٹ بولیا ای
    بھلا کیہڑا حکیم اپنی دوا کھاندا اے:p
     
    تجمل حسین، زبیر اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    ہووو اوہو کردے دارو دردیاں دا۔۔۔۔
    جیہڑے آپ وی پیڑ پچھاندے نیں
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    :hu
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    السلام علیکم
    محترمہ یونہی فورم میں خوش آمدید!
     
    فائزہ الفت, جوگی, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترمہ @فائزہ الفت صاحبہ ۔۔۔ آپ کو ایک سلسلے "گلشنِ اقوال" میں ٹیگ کیا تھا۔آپ نے قابلِ عنایت نہیں سمجھا۔؟؟
     
    فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اوہ ! یقینا" آپ کا مشاہدہ اور تجربہ بڑا طویل العمر ہے۔ ( خواتین کی عمروں کا اندازہ لگانا یوں تو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔لیکن چونکہ آپ نے خودکسی غلط فہمی کاشکار نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے تو یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ آپکی عمر کا اندازہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔۔۔ آپ کی تحریروں کی پختگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ ماشاءاللہ عمر میں مجھ سے کئی سال بڑی تو ہونگی ہی):D
    میرے سوال کے جواب میں آپ نے جو استدلال پیش کیا ہے اُن میں سے کسی سے روگردانی مشکل امر ہے۔یقینا" بچے کی تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے ،اسکول معاشرہ،تدریسی نظام اور معاشرتی اقدار بعد میں ہی اس کی شخصیت سازی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔اب یہاں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ اگر بد قسمتی سے بچہ والدین کی تربیت سے کلی طور پر یا کسی حد تک محروم رہتا ہے تو اس صورت میں معاشرہ، نظام(تعلیمی و حکومتی) استاتذہ اور عوام کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں چونکہ بہر حال فرد و افراد کی شراکت سے ہی معاشرہ اور قومیں تشکیل پاتی ہیں۔اس ذمہ داری سے سے پہلو تہی معاشرے اور پوری قوم کا نقصان ہو گا ۔ اس سلسلے میں آپ کے جواب کے دوسرے حصے کا منتظر ہوں۔ معذرت خواہ ہوں کہ میں خود اس سلسلے میں آپ کے جواب کا بر وقت جواب نہ دے سکا۔
    خود میں بھی مسلسل اس بارے میں سوچتا رہا کہ آپ کی بیان کردہ صورتِ حال میں ہم انفرادی طور پر کس طرح اس اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ رنج و الم اور آزمائیشوں میں بھی اشارے اور اسباق پنہاں ہوتے ہیں ۔۔ایسا ہی میرے ساتھ اس وقت ہوا جب عبدالستار ایدھی صاحب کی رحلت کی خبر نے جہاں بے پایاں رنج و الم سے دوچار کیا وہیں اُن کی ذات سے وابستہ یہ سبق بھی سامنے آیا کہ اگر نیت اور مقصد کی بلندی و پاکیزگی پر عمل کی عمارت کھڑی کی جائے تو اللہ انسان سے وہ کام بھی لے لیتا ہے جو بااختیار حکومتیں ،ادارے اور گروہ بھی کرنے سے بے بس و قاصر نظر آتے ہیں۔ براہ کرم اپنے دوسرے جواب میں اس پہلو کو بھی مدِ نظر رکھیئے۔
    ٭ سنا ہے کہ جاپان میں بچے کے اسکول میں داخلے کی کم از کم عمر چھ سال ہے جبکہ اسکول میں داخلے کے بعد پہلے تین سال نصابی سر گرمیوں کی بجائے بچوں کو تہذیب ،آدابِ زندگی اور ڈسپلن سے روشناس کروایا جاتا ہے تاکہ ابتدا میں ہی وہ احداف حاصل کر لئے جائیں جو ہمارے ہاں کالجوں اور یونیورسٹیوں تک میں حاصل نہیں کیےجاتے۔
    آپ کی مصروفیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسی اختصار پر اپنی عرضداشت کا اختتام کروں گا اور امید رکھوں گا کہ نہ صرف آپ بلکہ باقی یونہی کے ہمسفر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شکریہ
     
    تجمل حسین، زبیر اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    ایسی بات نہیں ہے۔۔۔میں نے وہ سلسلہ اول تا آخر ملاحظہ کیا ہے۔۔۔مہمانوں کی مصروفیت کے باعث کوئی ردعمل نہیں دے سکی۔ معذرت۔۔
     
    تجمل حسین، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں