1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

فائزہ الفت کا تعارف

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از فائزہ الفت, ‏جون 26, 2016۔

  1. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    فائزہ الفت میرا پیدائشی نام ہے جو میرے ابو نے رکھا تھا یہ اس لئے بتا رہی ہوں کہ مجھ سے ہمیشہ یہ سوال پوچھا جاتا ہے جلد یا بدیر۔۔۔ ☺ میں پرائیویٹ سیکٹر میں تقریبا" تیرہ سال سے تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہوں یعنی آدھی کے قریب زندگی اسی کام میں گزاری ہے۔ گو کہ بطور معلمہ میرا مضمون انگریزی ہے مگر مجھے اردو زبان بہت پسند ہے۔ MA اردو کر چکی ہوں جامعہ پنجاب سے اور MA انگریزی زیر تکمیل ہے۔ مختلف زبانیں سیکھنے سے لگاو ہے۔۔۔۔بس اور کچھ خاص نہیں۔۔۔ہاں یہ ہے کہ مجھے اپنا شعبہ بہت بہت زیادہ پسند ہے۔ پڑھانا، سیکھنا، سکھانا میری فطرت میں ہے شاید۔۔☺
     
    زہرہ، عبداللہ امانت محمدی، جوگی اور 6 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    صحیح کہا یہ سوال تو پوچھا ہی جانا تھا۔ آپ تو خوش قسمت ٹھہریں کہ پسند اور پیشہ ایک ہیں ورنہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بند ہ کچھ اور کرنا چاہتا ہے لیکن ملازمت ایسی جگہ ملتی ہے کہ ہر روز ایک دن کو دھکا دےکر آتا ہے۔ @بینا جی آپ کی ہم مزاج ہستی آئی ہیں ۔:)
    @تجمل حسین پہنچو یا ر اور سب کو ٹیگ کرو۔ چھٹی کے بعد اتنا کام تو ملنا ہی چاہیے:p
     
    جوگی, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

     
  4. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    زبیر صاحب۔۔۔پزیرائ کا شکریہ۔۔بینا صاحبہ کی منتظر ہوں
     
    عمراعظم، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اپنے طرز تدریس سے متعلق کچھ بات کیجئے۔
    @بینا جی فارغ ہوتے ہی تشریف لے آئیں گی اور کل تک آپ کو کافی سارے ہمسفر یہاں نظر آ جائیں گے۔
     
    جوگی, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    کیا جاننا چاہتے ہیں آپ؟ پوچھیئے۔ ویسے میں تحقیقاتی اور تخلیقی طریقہ اپنانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اب جیسے میرا مضمون انگریزی ہے تو بچوں کی استعداد بڑھانے کے لیے مختلف قسم کی سر گرمیاں رکھتی ہوں جن میں انکو اظہار خیال کا موقع ملے تحریری یا زبانی۔ جہاں تک ممکن ہو انکو انگریزی اصطلاحات کے اردومتبادل بتاتی ہوں۔۔۔بچے بہت حیران ہوتے ہیں جان کر کہ پاءوڈر، پلیٹ، منٹ وغیرہ الفاظ کی کوئ اردو بھی ہوتی ہے۔
     
    جوگی, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کن طلباء کو ذہین تصور کرتی ہیں۔۔میری مراد ایسے طلباء جو ہر اس چیز کو فوری یاد کر لیتے ہیں جو آپ انہیں پڑھاتی ہیں یا کوئی اور۔۔؟
     
    جوگی، عمراعظم اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    دیکھیں پہلے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ سبق میں ایسا کچھ نہ ہو جو یاد "کرنا" پڑے۔۔۔میں بچوں کو آمادہ کرتی ہوں کہ وہ جماعت میں ہونے والی سرگرمیوں پرتوجہ دیں اور دلچسپی لیں تاکہ وہ سبق کو سمجھ سکیں۔۔۔اب جہاں تک ذہین سمجھے جانے کی بات ہے تو وہ بچوں کے رجحانات پہ منحصر ہوتا ہے۔۔۔بچوں کو ذہین، زیادہ ذہین، کم ذہین وغیرہ کی بجاے اگر ایک دوسرے سے مختلف سمجھ کر چلا جاے تو آسانی رہتی ہے۔۔۔ٹھیک ہے ذہنی رسائ میں فرق بھی ہوتا ہے۔لیکن اگر آپ بچوں میں سیکھنے کی لگن پیدا کر سکیں تو یی فرق زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا۔ تاہم یہ سب میری ذاتی راے ہے۔۔۔اگر کسی کو اختلاف ہو تو مجھے کچھ نیا سیکھنے کو مل سکتا ہے۔
     
    جوگی، عبدالرزاق قادری، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یعنی آپ کی بھرپور کوشش یہی ہے کہ بچوں کو رٹو طوطے بنانے کے بجائے جتنا ہو سکے سمجھنے پر آمادہ کیا جائے۔ ہمیں اصل میں ایسے ہی اساتذہ کی ضرورت ہے ۔ بدقسمتی سے زیادہ تر تو امتحان میں اچھے نمبرز لینے کےلئے سارا سال پڑھائی کی جاتی ہے۔ سکول کے اوقات کے بعد بھی بچوں کو چھٹی نہیں ملتی ۔ ایسے میں اچھے نمبر ز لینے والےسکول ،ضلع اورڈویژن کی سطح پر ٹاپ کرنے والے بچے تو سامنے آتے ہیں لیکن ان میں تخلیقی صلاحتیں بھی ہوں اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ پڑھائی کا انداز ایسا ہی ہونا چاہیے کہ بچے کے اندر جو اصل انسان ہے جو باقی سب سے مختلف ہے وہ نکل کر اور نکھر کر سامنے آئے۔:)
    آپ نے اردو ادب سے دلچسپی کی بات تو یہ جاننا چاہوں گا کہ تدریس کی ذمہ داریوں کےعلاوہ آپ نے کیا کیا مشاغل اپنا رکھے ہیں جن سے آپ کی اردو ادب کے ساتھ دلچسپی عیاں ہوتی ہو؟
     
    جوگی، بینا، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. یونہی فورم میں خوش آمدید۔

    [​IMG]
    اس کا مطلب ہے آپ ہم سے سینئر ہیں۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا خاص طور پر اردو کے حوالے سے خاصی راہنمائی ہوجائے گی۔
     
    جوگی، بینا، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. جناب بس ہمسفروں کو وقت دیجئے وہ خود ہی پہنچ جائیں گے حاضری لگوانے۔۔۔ :)
     
    عمراعظم، فائزہ الفت اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اطلاع دینےمیں کیا مضائقہ ہے @تجمل حسین ۔:rolleyes:
     
    عمراعظم، تجمل حسین اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    تجمل صاحب ایسی کوئ توقع مت رکھیے گا کہ مجھے اردو آتی ہے۔۔۔بس یہی روز مرہ کی گفتگو تک ہی آتی ہے مجھے بھی۔۔☺
     
    عمراعظم، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    مشاغل کی آپ نے خوب کہی زبیر صاحب۔۔۔مشاغل کے لیے فرصت ہی کہاں۔۔۔اسی وجہ سے ہی تو کسی بھی زبان پر گرفت نہیں اتنی۔۔۔کتابیں پڑھتی ہوں جتنا وقت ملے۔۔۔یا facebook کو اس مقصد کے لیے ہی استعمال کرتی ہوں زیادہ کہ اردو ادب کے بارے میں سیکھوں
     
    جوگی، بینا، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اگر وقت ملے تو کون سی سرگرمی آپ کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔۔ سوال کو بدل دیا ہے۔ یا مزید اگر آسان بنانا چاہیں تو یہ کہہ سکتی ہیں کہ مصروفیت کے باعث میں چاہتے ہوئے بھی ان ۔۔۔چیزوں کو وقت نہیں دے پاتی۔

    دیکھیں ہم میں اکثریت تو ضروری کاموں کے علاوہ کہ جن کو کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں اپنے زندگی کےلئے تفریح ڈھونڈتے ہیں اور وہ تفریح بھی کھانا ،پینا ،فلمیں دیکھنا اور کھیلنا کودنا پر ہی مشتمل ہوتی ہے۔حقیقی خوشی کیا ہوتی کم لوگ ہی جانتے ہیں اور زیادہ تر تو لذت کو ہی خوشی تصور کرتے ہیں۔
     
    جوگی, بینا, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. مضائقہ تو کوئی نہیں۔۔۔ لیجئے۔
    محترمہ @بینا جی۔ @عمراعظم صاحب۔ @عماد عاشق صاحب۔ @عبدالرزاق قادری صاحب۔ @عبداللہ امانت محمدی صاحب۔ محترمہ @زہرہ صاحبہ۔ محترمہ @ماہی صاحبہ۔ @جوگی صاحب۔ محترمہ @انعم سہیل صاحبہ۔ @محمد یاسرکمال صاحب۔
     
    زہرہ، جوگی، عبدالرزاق قادری اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. روزمرہ گفتگو تک اردو آنا بھی بہت بات ہے ہم تو اس میں بھی اٹک جاتے ہیں :)
     
    جوگی اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    اب یہ شاید آپ کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں ☺
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترمہ @فائزہ الفت صاحبہ کو "یونہی" فورم پر دلی خوش آمدید۔۔ آپ کے ابو یقینا" داد و تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے آپ کو اتنا خوبصورت نام دیا۔
    آپ درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھنے کے باعث ہم سب کے لئے محترم ہیں۔ میری چھوٹی بہن بھی ایک مقامی اسکول میں وائس پرنسپل ہیں ۔خواتین کا احترام یوں بھی میرے پیغمبر ﷺکی تعلیمات کا حصہ ہے۔
    مندرجہ بالا پوسٹس میں آپ سے کئی سوال کئے گئے ہیں ۔آپ کے جوابات جان کر نہیں لگتا کہ آپ اردو ادب سےکسی طرح بھی لابلد ہیں۔اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔آمین
    ایک سوال مجھے بھی بے چین کئے رکھتا ہے۔آپ کو جب فرصت ہو گی تو ضرور پوچھوں گا چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ابتدائی طور آپ کو یہاں فعال رہنے کی ضرورت ہے۔سوالوں کا بوجھ ابتدا کے لئے مناسب نہیں ہے۔
    آپ یہاں اپنی دلچسپی کے موضوعات کا مطالعہ کیجیئے۔ ان پر اپنے خیالات کا اظہار کیجیئے تا کہ آپ کویہاں کے ماحول سے واقفیت حاصل ہو جائے۔ اگلے مرحلے میں کچھ شامل کرنے کی کوشش کیجیئے چاہے وہ آپکی اپنی تحریر ہو یا کہیں آپ کو پسند آئی ہو۔
    امید ہے کہ آپ مستقل مزاجی سے یہاں موجود رہ کر ہم سب کے حوصلوں کو بڑھانے کا باعث بنیں گی۔ان شاء اللہ
     
    جوگی، فائزہ الفت، تجمل حسین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    محترمہ @فائزہ الفت کو یونہی فورم میں تہہِ دل سے خوش آمدید کہتی ہوں۔
    آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ ایک تعلیم یافتہ ، سلجھے ذہن کی ، باشعور اور باذوق معلمہ ہمارے فورم میں تشریف لائیں ماشاءاللہ۔
    آپ کا طرزِ تدریس
    بہترین ہے، یقینا آپ جیسے اساتذہ ہی ہیں جو طالبعلموں کے لئے اچھے جوہری کا کام کرتے ہیں اور ان کی صلاحیتیوں کو نکھار کر مثل ہیرا بنادیتے ہیں ۔
    جیتی رہیں ، خوش رہیں اور یونہی قدم بہ قدم ہمارے ساتھ چلتی رہیں تاکہ ہم بھی آپ کے شاگردوں میں شامل ہوکر کسی قابل ہوجائیں ، کیونکہ سیکھنے اور سکھانے کا عمل آخری سانس تک چلتے رہنا چاہیئے۔
     
    جوگی, فائزہ الفت, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں