1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

فائزہ الفت صاحبہ | یونہی پر خوش آمدید

'ست بسم اللہ جی آیاں نوں' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏جون 25, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    @فائزہ الفت صاحبہ یونہی پر دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اس امید کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں کہ یونہی کارواں میں آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی اور ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ یونہی آپ کے لئے ایک اچھا فورم ثابت ہو۔

    • کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گی کہ کس ذریعے سے آپ یونہی تک پہنچیں؟
    • کس بات نے آپ کو یہاں رکنیت لینے پر آمادہ کیا؟
    • یہاں آپ کون سی توقعات لے کر آئی ہیں؟
    • پہلی نظر میں یونہی فورم آپ کو کیسا لگا؟
    اگر آپ نے ہمارے فیس بک پیج کو ابھی تک لائک نہیں کیا یہاں آکر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
    دوسرے اراکین کی جانب سے ہو سکتا ہے کچھ اور سوالات کا اضافہ بھی ہو اور یہ بھی کہ آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس لڑی کے ذریعے آپ سے رشتہ مضبوط تر ہوتا جائے گا۔

    ہم صرف ایک دستک کی دوری پر ہیں کسی بھی پریشانی کی صورت میں دستک دینا مت بھولئے گا۔
     
    جوگی, عمراعظم, فائزہ الفت اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محترمہ @فائزہ الفت صاحبہ یونہی پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کی آمد یونہی کی رونقوں کو مزید دوبالا کرے گی اور آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
     
    جوگی, عمراعظم, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    حوصلہ افزائ پر آپ کی مشکور ہوں۔ میں تو خود یہاں سیکھنے کے لیے آئ ہوں۔میں اس سے پہلے کسی بھی فورم میں کبھی شامل نہیں ہوئ اس لیے شاید خود بھی ٹھیک سے مستفید نہ ہو سکوں۔ آپ سب کی مدد اور رہنمائ کی خواستگار ہوں۔
     
    جوگی, عمراعظم, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    اتنی کشا دہ دلی سے استقبال کا شکریہ۔مجھے اویس قرنی @جوگی صاحب نے یہ فورم suggestکیا تھا facebookپر۔ مجھے دلچسپ لگا یہ فورم اس لیے شامل ہوئ۔ مجھے امید ہے کہ اردو زبان و ادب کے ساتھ ساتھ انسانی رویوں کے بارے میں بھی بہت کچھ سیکھ سکوں گی
     
    عمراعظم، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. تمام احباب ہمہ وقت رہنمائی کے لیے دستیاب ہیں۔ جب ضرورت محسوس ہو بس ذرا سی آواز دینی پڑے گی اور سب حاضر ۔ ان شاءاللہ۔
     
    جوگی, عمراعظم, فائزہ الفت اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انسانی رویوں کی سیکھنے کی لگن ہی میرے خیال میں بڑی چیز ہے۔ یہاں ایک بات مد نظر رکھنی چاہیے کہ ہم سب بہت سارے لبادے اوڑھے یہاں موجود ہوتےہیں ایسے میں ہمارے رویے بہت حد تک فلٹر ہو کر سامنے آتے ہیں پھر بھی سیکھنے کے لئے فورم بہت اچھی جگہ ہوتی ہے۔
     
    جوگی, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوش آمدید محترمہ @فائزہ الفت ۔آپکی اس فورم پر آمد ایک خوشگوار اضافہ ہے۔امید ہے کہ آپ یہاں اپنی دلچسپی کے موضوعات سے ناصرف مستفیذ ہو پائیں گی بلکہ انشاءاللہ جلد ہی ہم سب بھی آپکی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ آپ چونکہ شعبہء تدریس سے منسلک ہیں لہذا ہم سب کے لئے قابلِ احترام ہیں کہ یہ کام پیغمبروں کی میراث ہے۔اللہ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھےاور آپکے طالب علموں کو آپ کے علم سے مستفیذ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
    امید ہے کہ آپ بتدریج فورم سے واقف ہوتی جائیں گی۔آغاز کے لئے یہ مناسب ہو گا کہ آپ مختلف موضوعات پر شامل کردہ مواد کا مطالعہ کیجئے اور اس پر اپنا تبصرہ یا پسند و نا پسندیدگی کا اظہار کیجئے۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہم آپکی جانب سے شامل کردہ تحریریں پڑھ سکیں گے۔ ہم سب کی یہ خواہش ہو گی کہ آپ مستقل مزاجی سے یہاں کی زیارت کرتی رہیں۔ شکریہ۔
     
    جوگی, فائزہ الفت, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    شکر ہے میرے نامہ اعمال میں کوئی تو اچھا عمل بھی درج ہوا:p

    یونہی چلا چل راہی
    یونہی چلا چل راہی
    بڑی حسین ہے یہ دنیا
    یونہی چلا چل بھیا:)
     
    عمراعظم اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں