1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

غیر ضروری پروگرام، ٹول بارز اور ایڈویئر کا صفایا کریں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    کوئی بھی پروگرام انسٹال کرتے ہوئے جلد بازی میں نیکسٹ نیکسٹ پر کلک کیے جانے سے کئی فالتو پروگرامز بھی انسٹال ہو جاتے ہیں۔ اس لیے انسٹالیشن کے دوران ایسے چیک باکسز کو ہٹا دیں اور کوشش کریں کہ کسٹم طریقے سے انسٹالیشن کریں۔ لیکن جتنی بھی کوشش کر لیں یہ ٹول بارز اور فالتو پروگرامز کسی نہ کسی طرح سسٹم میں انسٹال ہو ہی جاتے ہیں۔ ان کو سسٹم سے صاف کرنے کے لیے انھیں تلاش کر کے باری باری اَن انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ’’اے ڈی ڈبلیو کلینر‘‘ اسی کام کے لیے دستیاب ہے۔

    AdwCleaner سسٹم کو اسکین کر کے آپ کو مکمل رپورٹ دکھاتا ہے کہ کتنی فالتو چیزیں سسٹم میں موجود ہیں۔ ایڈویئر، غیرضروری زبردستی انسٹال ہونے والے پروگرامز، براؤزر کے ذریعے سسٹم میں نقب لگانے والے فالتو پروگرام، رجسٹری ایڈیٹر میں فالتو انٹریز، ٹول بارز، فالتو شارٹ کٹس،… یہ سب کو آپ کے ایک اشارے پر صاف کر دیتا ہے۔

    اپنے کام کے حوالے سے یہ پروگرام بے مثال کارکردگی کا مالک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں لوگ اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔
    فائل سائز: 1.1MB
    مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
    ڈاؤنلوڈ کریں
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب لوگوں کو کون سمجھائے..آپ ہی ہیں جنہوں نے یہ بیڑا اٹھا رکھا ہے.
    ویسے میں تو بہت محتاط رہتا ہوں...لیکن جس دوست کا بھی پی سی یا لیپ ٹاپ دیکھا ہے اس پر اتنی ٹول بارز اتنی ایڈورٹائزمنٹ کہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس بندے سے زیادہ اس کا سسٹم کوئی اور استعمال کرتا ہے.
    ایک مزے کی بات بتاتا جاؤں،
    کچھ عرصہ قبل قطر میں نیٹ ٹوفون کالنگ کارڈ بہت چلتے تھے اور لوگ فون کی بجائے زیادہ تر انہی کا استعمال کرتے تھے ..اب حکومت نے اس پر قابو پانے کے لئے باہر سے ماہرین کی ایک ٹیم بلوائی جنہوں نے تقریبا سارے کالنگ کارڈ سروسز بلاک کر دیں..
    ..
    ..
    ..
    لیکن جاتے جاتے اپنے کارڈ فروخت کر کے چلے گئے...
    کہیں آپ کا یہ ایڈ ری موور بھی تو ایسا نہیں؟
    =))
     
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ایک بار چیک کر کے تسلی کر لیں :))
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایک بار چیک کر کے تسلی کر لیں :))
    مطلب پہلے اپنے سسٹم پر گند مند انسٹال کروں پھردرج بالا ٹول آزماؤں۔۔ ;;)
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    پھر مسلمان بنیں ااور ان دیکھا ہی مان لیں

    (مسلمان کے پس منظر میں قائداعظم کا ایک بہت ہی شگفتہ جملہ ہے جو انہوں نے اپنے ڈرائیور سے کہا تھا)
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    مان لیا۔۔۔کیوں کہ جو بات آپ نے کر دی اس کے بعد نہ ماننے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ :p
     

اس صفحے کو مشتہر کریں