1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

'میرا انتخاب' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏اپریل 18, 2017۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں
    درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    سایہء وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگر
    ہجر میں جل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے
    ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    وقت نے آرزو کی لَو دیر ہوئی بجھا بھی دی
    اب بھی پگھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    زحمتِ ضربتِ دگر دوست کو دیجئے نہیں
    گر کے سنبھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    دائرہ دار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمام
    راہ بدل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    دشت کی ساری رونقیں خیر سے گھر میں ہیں تو کیوں
    گھر سے نکل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجیے کبھی
    خواب میں چل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

    پیرزادہ قاسم
     
    محمد یاسرکمال اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ ۔۔۔ زبردست
    لاجواب کلام سےروشناس کروانے کا شکریہ @سیدعلی رضوی صاحب۔
     
    سیدعلی رضوی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ ۔۔۔ زبردست
    لاجواب کلام سےروشناس کروانے کا شکریہ @سیدعلی رضوی صاحب۔
     
  4. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کیا بات ہے!آپ کی وجہ سے شاعری سے دلچسپی اور لگاؤ پیدا ہوتا جا رہا ہے۔
     
    عمراعظم اور سیدعلی رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    اللہ ذوق کو دوام بخشے
     
  6. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    شکریہ جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں