1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

غزل ------------------- شعر! بس قافیے تلک آۓ

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مارچ 6, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    غزل
    -------------------
    شعر! بس قافیے تلک آۓ
    اور ، اصلا ًشعور کو پاۓ

    میں تری کھوج میں، جو نکلوں
    تو مجھے ڈھونڈنے, نکل آۓ

    اک برا خواب ، جیسی یہ زیست
    مجھ پہ گرنے لگے ، مرے ساۓ

    اب تو وہ حال ہے کہ! میری
    کوئیِ! جھوٹی قسم بھی نا کھاۓ

    مری یہ نظریں! معنی خیز !
    تو انہیں دیکھ لے، سمجھ جاۓ

    جتنا سمجھایا ،ہم نے خود کو
    کوئی اُتنا ہی تجھ کو سمجھاۓ

    لے کے چسکی تو، میرے کپ سے
    کر بھی دے میٹھی اب مری چاۓ

    ابو لویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں