1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عمراعظم بھائی سے معذرت کے ساتھ

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از سلطان حسین, ‏مارچ 13, 2017۔

  1. سلطان حسین

    سلطان حسین یونہی ہمسفر

    عمراعظم بھائی سے معذرت کے ساتھ

    ''یونہی ''کے ساتھ اب تو دوستی ہوگئی اور دل کا غبار ''یونہی ''کے ذریعے دوستوں اور لوگوں تک پہنچا کر اپنے دل کا غبار تو نکال لیتے ہیں لیکن انہیں اس غبار میں لپیٹ کر سوچنے پر ضرور مجبور کرلیتے ہیں''یونہی ''میں میرے پہلے کالم پر آپ نے جس محبت کا اظہا کیا تھا وہ مجھ پر آپ کا قرض تھا آپ نے مجھ سے اپنے بارے میں کچھ بتانے کے لیے کہا تھا لیکن میری طرف سے خاموشی رہی آپ یہی سمجھے ہوں گے کہ شاہد میں خود کو کوئی بڑا ہی ''افلاطوں'' سمجھ رہا ہوں یا مغرور ہوں(اللہ اس سے مجھ سمیت ہر مسلمان کو بچائے)اس لیے میری طرف سے کوئی رسپانس نہیں ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ سانس کی ڈور برقرار رکھنے اور بچوں کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں سو میں بھی یہ پاپڑ بیل رہا تھا اس لیے مصروف رہا اور انہی مصروفیات کے باعث اپنے بارے میں آپ کو کچھ نہ بتا سکا ویسے میں کچھ اتنی بڑی شخصیت بھی نہیں ہوں کہ اپنے بارے میں کچھ بتاؤں اور اگر نہ بتاؤں تو کچھ فرق پڑے گا یہ تو آپ کی محبت اور بڑا پن ہے جو میرے بارے میں جاننے کے متمنی ہیں ویسے آپ 'زبیر صاحب اور بینا صاحبہ مجھ سے جس محبت کا اظہار کررہے ہیں میں اس کے لیے آپ تینوں کا بڑا مشکور ہوں امید ہے دیر سے جواب دینے پر آپ میری نااہلی اور سستی کو نظر انداز کر دیں گے یہ تو ہوئیں آپ سے چند باتیں اب اس طرف آتے ہیں کہ میں آپ کی محفل میں کس طرح ''گھس'' آیا تو یہ چند ماہ قبل کی بات ہے جب میں نیٹ پر کچھ سرچ کررہا تھا تو یونہی سامنے ''یونہی '' پر نظر پڑی پہلے تو اسے یونہی یونہی سمجھ کر نظر انداز کیا کیونکہ میں جس معلومات کی تلاش میں تھا وہ میری فوری ضرورت تھی لیکن پھر کچھ سوچ کر وئب سائٹ کھولی تو رہا نہ گیا اور تفصیل سے اسے دیکھنے لگا پوری وئب دیکھنے کے بعد حیرت ہوئی کہ اب تک اس قدر اچھی اور جامع وئب میری نظروں سے اوجھل کیوں رہی ایک عرصے سے میرا تعلق صحافت سے ہے مختلف قومی اور مقامی اخبارات میں کام کیا اس وقت بھی دال دلیہ چلانے کے لیے ایک قومی ادارے میں کام کررہا ہوں جسکی پہچان بین الااقومی سطح پر بھی بڑی نمایاں ہے اس ادارے کے چینلز کے علاوہ اخبارات بھی ہیں جس میں لکھتا ہوں اس کے علاوہ کئی وئب سائٹ میں بھی میرے کالم آرہے ہیں ایک دہائی دو قبل ایک دو میگزین بھی شروع کئے لیکن اچھے ساتھی نہ ملنے کے باعث تھوڑا عرصہ چلانے کے بعد بند کرنے پڑے بس یہی ہے میرا مختصر تعارف اس سے زیادہ اور کیا لکھوں اپنے منہ میاں میٹھو والی بات ہے آخر میں آپ کا زبیر صاحب کااور بینا صاحبہ سمیت تمام یونہی کے ساتھوں کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ آپ سب کو زور قلم دے اور حق و سچ کا علم بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مجھ سمیت آپ سب کو اللہ خوشیوں سے نہال کرئے آمین۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 20, 2017
    بینا، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترم سلطان حسین بھائی ۔ معذرت کس بات کی ؟ آپ کی یہاں موجودگی ہی ہم سب کی کامیابی ہے۔ہم سب ہی کسی نہ کسی طرح اپنی اپنی ذمہ داریوں کی چار دیواری میں مقید ہیں ۔اسی ماحول سے کچھ وقت کے لئے کسی گوشہء عافیت یا جیسا کہ آپ نے کہا دل کا غبار نکالنے کے لئے کسی آغوش کی تلاش ہی کا نام "یونہی" ہے۔ کچھ دیر کے لئے اپنے مسائل سے راہِ فرار حاصل کر کے اگر یہاں ہم ایک دوسرے سے کچھ ایسی باتیں کر لیں جو ہمارے پراکندہ ذہنوں کو کچھ نہ کچھ آسودگی کا سامان مہیا کریں، تو یہ کارِ خیر ہم سب کے لئے منفعت بخش ہو گا۔ انسانوں کی فلاح کا راستہ انسانوں کے بے غرض رابطوں سے ہی منسلک ہے۔۔۔ بقول شاعر ۔۔۔ انساں کے ساتھ رشتہء انساں اگر رہے۔۔۔ دشوار زندگی کا کوئی مرحلہ نہیں۔
    آپ جس پیشے سے منسلک ہیں اگر اُسے ایمانداری اور حُب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ادا کیا جائے تو یہی کام عبادت کو درجہ اختیار کر لے۔ میرے نزدیک حق کہنا اور حق کا ساتھ دینا مشکل ترین عبادت ہے۔اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے۔آمین
    اپنا بہت خیال رکھیئے۔ہم سب آپ کے لئے دعا گو رہیں گے۔ان شاءاللہ
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جناب یہ آپ کی محبت ہے اور ہماری خوش قسمتی کہ آپ ہمارے درمیان موجود ہیں اور بڑی خوشی کی بات یہ بھی کہ آپ تلاش کے نتیجے میں یہاں پہنچے۔فورم کے متعلق آپ کے جذبات بھی ہم سب کے لئے بڑی خوشی کا باعث ہیں۔ ہماری آپ سے یہی گزارش رہے گی کہ آپ یہاں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیے گا۔ آپ تو سرگرمی میں مجھ سمیت کئی اور ہمسفروں سے آگے ہیں ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    محترم سلطان حسین صاحب یہ آپ کی عنایت ہے کہ اپنی تخلیقات کو فورم کی زینت بناتے ہیں ، اپنے دل کی بات کھل کر کرتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ حق کا عَلم بلند کرتے جو کہ بذاتِ خود ایک بہت بڑی نیکی ہے۔ اس سب کے باوجود مجھے شرمندگی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اس انداز سے آپ کی قابلیت ، ذہانت اور خداداد صلاحیتوں کی قدر نہیں کرسکے ، جو کہ آپ کا حق ہے ۔ اس کے لئے ہم سب آپ سے معذرت خواہ ہیں ۔ امید ہے کہ ہماری غفلت اور کوتاہیوں سے صرفِ نظر کرکے آپ اسی طرح فورم کو اپنی خوبصورت تحریروں سے سجاتے رہیں گے ۔

    براہِ مہربانی سلطان صاحب اپنا نام اردو میں تبدیل کروالیں ، عین نوازش ہوگی۔
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سلطان حسین

    سلطان حسین یونہی ہمسفر

    بینا صاحبہ یہ آپ کی محبت ہے اور آپ کی عمر اعظم صاحب اور زبیر صاحب کی اسی محبت ہی کی وجہ سے جب بھی مصروفیات سے فرصت ملتی ہے ''یونہی '' میں شریک ہونے کی کوشش کرتا ہوں جہاں تک نام اردو میں کرنے کی بات ہے تو آپ کے مشورے پر عمل کررہا ہوں نشان دہی کا شکریہ
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یاد آوری کا شکریہ جناب سلطان حسین صاحب۔ @زبیر بھائی سے گزارش ہے کہ محترم سلطان حسین صاحب کا نام انکی پروفائل پر بھی انگلش کی بجائے اردو میں کر دیا جائے۔نوازش
    امید ہے کہ وقتا" فوقتا" اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔
    محترمہ @بینا ہم سب میں غالبا" مصروف ترین خاتون ہیں۔امید ہے جونہی آپ کا پیغام دیکھیں گی تو جواب ضرور دیں گی۔ان شا ء اللہ
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    حکم کی تعمیل ہو چکی ہے۔
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بندہ پروری ہے جناب آپ کی @زبیر بھائی۔۔جزاک اللہ خیر
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عمر بھائی بہت زیادہ ہو گیا ہے
     
    عمراعظم اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @سلطان حسین صاحب آپ کی عزت افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔
    یونہی کی قدردانی پر ہم آپکے شکر گزار ہیں۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اور مجھے لگتا ہے کہ میں زمانے کی فارغ ترین خاتون ہوں :oops:
    جب ہی تو یہاں دور دور تک کسی دوسری خاتون کا نام و نشان تک نہیں ۔۔۔:cry
     
    محمد یاسرکمال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    میں نے اس کا آدھا کر کے بھی دیکھا ۔۔۔ رہی پھر بھی بندہ پروری ہی۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    :confused:
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. سلطان حسین

    سلطان حسین یونہی ہمسفر

    بینا صاحبہ ' عمر اعظم صاحب اورزبیر صاحب آپ تینوں کایاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ اس محفل میں شامل ہوکر یوں لگتا ہے جیسے محفل سجی ہو اور ہمسفر کے مسافر ساتھ بیٹھ کر اپنا دکھ درد ایک دوسرے کوسنا رہے ہوں اور ایک دوسرے کی خریت معلوم کررہے ہوں اللہ کرئے یہ محفل یونہی آباد رہے آمین
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @سلطان حسین صاحب۔ تو سنائیں نا اپنا دکھ۔۔ چلیں میں آپ کا حوصلہ بڑھاتا ہوں ۔۔۔۔ گذشتہ ماہ ڈاکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی سب سے بڑی پریشانی کونسی ہے تو میں نے کہا۔۔۔ میری بیوی۔۔۔۔ ڈاکٹر صرف یہ کہہ سکا یہ مسلئہ تو میرا بھی ہے۔۔۔۔ اللہ کرے آپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔آمین
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. سلطان حسین

    سلطان حسین یونہی ہمسفر

    چین کو پاکستانی گدھوں کی ضرورت پڑ گئی 'عمر بھائی آپ نے کہا تھا کہ اپنا دکھ بیان کروں تو ہمارا اصل دکھ یہی ہے کہ ہم گدھوں میں پھنس گئے ہیں اس حوالے سے کالم پڑھ کر اپنے خیالات سے ضرور مستفید کریں
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپ کا دُکھ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم جن مختلف قسم کےگدھوں میں پھنس جاتے ہیں، اُنہیں ہم خود اپنے اوپر مسلط کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔۔۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو کہ یہ گدھے ہماری فہم و فراست کو یرغمال بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بھابھی اب آپ کو بھی یونہی میں شمولیت اختیار کرلینی چاہیئے :p
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :lf:lf:lf:lf:lf
     
  20. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    کیوں بھئی ! آپ کیا یہ چاہتی ہیں کہ میں یہاں نظر نہ آؤں۔ اگر آپ یہ سمجھ رہی ہیں کہ میں نے ڈاکٹر والی بات مزاحا" کہی تھی تو آپ غلطی پر ہیں ۔ میں نے جو کچھ لکھا لفظ بہ لفظ صحیح ہے۔ڈاکٹر کے الفاظ میں بھی کوئی بناوٹ نہیں ہے۔ واقع یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔
    لذتیں قرب و جدائی کی ہیں اپنی اپنی
    مستقل ہجر ہی اچھا نہ وصال اچھا ہے۔
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں