1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عماد عاشق سے انٹرویو

'سوالات' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏ستمبر 26, 2015۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایسا سوال جس کے لئے عماد عاشق کو پھر سے ایک انٹریو تیار کرنا پڑے گا۔
     
  2. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    :cool: وہ سنا تو آپ نے ہوگا "سو سنار کی، ایک لوہار کی"
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی جی
    اور ایک بار تو حقیقت میں ایسا ہی ہوا، ہمارے شہر میں کرکٹ کا میچ ہو رہا تھا اور پہلی ٹیم میں سونار تھااور دوسری ٹیم میں ایک لوہار ۔۔پہلی اننگ تو جیسے تیسے کر کے ختم ہوئی دوسری اننگ میں لوہار صاحب نے وہ شارٹ لگائی کہ ہر کوئی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا اس وقت بھی درج بالا محاورہ سنا تھا لیکن کیا جچا تھا یہ محاورہ اس موقع محل کی نسبت سے۔:)
     
    بینا، عماد عاشق اور ماہی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    آپ کچھ غلط مت سمجھئے، معاملہ یہ ہے کہ میں خود بھی ابھی اس سوال کا جواب جان نہیں پایا، لیکن انشاءاللہ جلد ہی جواب عرض کروں گا۔
     
  5. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    "بلھیا، کی جاناں میں کون۔ "

    خیر یہ تو منہ آئی بات کہہ دی، انشاءاللہ تفصیل کے ساتھ بھی جواب عرض کروں گا۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    منتظر!
     
    زبیر اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    عبدالرزاق قادری
    لیں بھیا جی "گول" ہو گیا :p
     
  8. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    جزاک اللہ
     
    عبدالرزاق قادری، زبیر اور عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عماد عاشق صاحب ۔ بھئی اور کتنا انتظار کروانا ہے آپ نے :)
     
    عبدالرزاق قادری اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    لگتا ہے عماد عاشق زیادہ مصروف ہیں ورنہ اب تک جواب شائع ہو چکا ہوتا۔
     
    عبدالرزاق قادری اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ویسے اتنا مشکل سوال تو نہیں تھا، ہے نا!
     
    عبدالرزاق قادری اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    میں واقعی بہت مصروف ہوں۔ انشاءاللہ جلد ہی جواب عرض کروں گا۔
     
    عبدالرزاق قادری، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی جی میں تو کسی حد تک مزاج آشنا ہو گیا ہوں
     
    عبدالرزاق قادری اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    نوازش
     
    عبدالرزاق قادری اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    یقین جانئے، بہت دن تک اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ، لیکن کوئی ایسا کارنامہ یا کامیابی ذہن میں نہ آئی جس پر میں فخر کرسکوں۔ لیکن برسبیلِ تذکرہ ایک بات عرض کردیتا ہوں۔2008 میں میں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تو اسکول میں اول قرار پایا۔ انتظامیہ نے ایک تقریب کا انعقاد کروایا اور اعزاز کے طور پر میرے والدین کو اس تقریب کا مہمانِ خصوصی بنایا گیا۔اس دن خوشی کا جو عالم تھا، وہ بیان سے باہر ہے۔
    اور وہ لمحہ بھی یقیناََ انمول تھا جب میں حضرت سیدنا علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کے روبر و بیٹھا تھا۔
     
    بینا، عبدالرزاق قادری اور ماہی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    عماد عاشق ایک مسلمان ہے، جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ ادب و محبت کو زندگی کے اصول گردانتا ہے اور سمجھتا ہے کہ محنت و محبت کا ملاپ ہی کامیابی و فلاح کا زینہ ہے۔
     
    بینا، عبدالرزاق قادری اور ماہی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    [​IMG]
     
    عبدالرزاق قادری اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    عماد عاشق آج ایک سوال میری طرف سے بھی۔۔۔۔
    آپ نے شروع میں اپنے والد صاحب کی کامیابیوں کا ذکر کیا، اگر مناسب سمجھیں تو اس پر کچھ تفصیلی روشنی ڈالیں تاکہ ہم بھی ان کے بارے میں جان سکیں۔
    شکریہ
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    میرے والد صاحب کا نام محمد عاشق ہے، اور وہ ضلع شیخوپورہ میں لکڑی کے فرنیچر کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے آج سے کم و بیش چالیس سال قبل کاروبار کا آغاز کیا اور آج اللہ کے فضل سے کاروبار نہایت ہی مناففع بخش ہے۔ لیکن میرے والد صاحب کی وجہِ شہرت کاروبار کی بجائے ان کی سیاسی ساکھ اور معاشرتی مقام ہے۔ موصوف کا ڈنکا پورے شہر میں بجتا ہے اور مختلف اہم شخصیات ان کی ممنون و شکر گزار رہتی ہیں۔ اپنی سچائی، نیک نیتی، اور محنت سے انہوں نے شہر میں وہ مقام بنایا ہے جو کم از کم میرے لئے ایک بہت بڑا خواب ہے۔
     
    بینا اور عبدالرزاق قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    یونہی فورم کے فعال ترین ارکان کے لئے آپ فرداً فرداً چند جملے لکھ دیں یعنی اپنے ذہن سے ان کے خاکے کو لفظی پروفائل کے قالب میں ڈھال دیں​
    عماد عاشق
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں