1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عماد عاشق سے انٹرویو

'سوالات' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏ستمبر 26, 2015۔

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    قارئین! یہاں سے یونہی فورم پر انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا جانے والا ہے جس میں پہلا انٹرویو عماد عاشق سے ہو رہا ہے۔ فورم ہٰذا پر ابھی انٹرویوز کے لئے کوئی زمرہ مختص نہیں ہے اس لئے ابھی سوالات کے زمرے میں یہ الفاظ درج کئے جا رہے ہیں انتظامیہ اگر کسی اور زمرے میں مناسب سمجھے تو منتقل کردے۔
    سب سے پہلی بات یہ کہ میرے ہر سوال کا جواب دینا کسی پر لازم نہیں ہے خصوصا اگر کوئی ان کا جواب نہ دینا چاہتا ہو تو۔۔۔ دوسری بات یہ کہ آغاز میں چند سوالات بہتر رہیں گے تاکہ جوابات لکھنے والا آسانی محسوس کرے۔

    آپ کا دفتری نام، عرف، اور اکثر بلایا جانے والانام (جواب اپنی مرضی کے مطابق اس قدر ہی دیں جتنا کچھ بپلک کرنا چاہتے ہیں)۔
    آپ کو اپنا بچپن کب سے یاد ہے، تقریبا کتنے سال کی عمر سے؟
    کسی درسگاہ میں جا کر پڑھنے سے پہلے اس (سکول، مسجد، مدرسہ) وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے تھی (جیسا کہ ہمارے ہاں خصوصا دیہاتوں میں بچوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ تجھے سکول داخل کراتے ہیں تجھے ماسٹر سیدھا کریں گے)۔
    آپ کے مشاغل اور دلچسپیوں کا زیادہ رجحان کس طرف ہے؟
    یونیورسٹی کے فیلوز میں آپ کا کیا تاثر رہا اور اس سے پہلے مختلف ہمجولیوں میں آپ کے مزاج (ذوق، مذاق) کو کیسا سمجھا جاتا رہا؟
    یونہی فورم پر آپ کیسے تشریف لائے؟​
     
    سیدعلی رضوی، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب جناب، ویسے مجھے لگتا ہے کہ سوالات کے جوابات کل تک ہی آنے شروع ہونگے۔۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    وعلیکم السلام۔ انٹر ویو شروع کرنے کا بہت شکریہ۔ انشاءاللہ میں آج ہی جوابات عرض کردوں گا۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    سوال: میرا دفتری نام، عرف، اور اکثر بلایا جانے والانام۔

    جواب: میرا دفتری نام محمد عماد عاشق ہے، عام طور پر میں عماد عاشق تحریر کرنے پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔ جہاں تک عرفی ناموں کا سوال ہے ، تو مختلف لوگ مجھے مختلف اسماء سے یاد کرتے ہیں، جیسا کہ میری والدہ مجھے 'مادی ' کہتی ہیں اور میرا ایک قریبی دوست مجھے 'میڈی ' کہتا ہے۔

    سوال: مجھے اپنا بچپن کب سے یاد ہے، تقریبا کتنے سال کی عمر سے؟

    جواب: ماضی کے جھروکوں میں جھانکنے کا موقعہ ملے توو ہ واقعات کچھ کچھ یاد ہیں جو اس وقت پیش آئے جب میں تین یا چار برس کا تھا۔


    سوال: کسی درسگاہ میں جا کر پڑھنے سے پہلے اس (سکول، مسجد، مدرسہ) وغیرہ کے بارے میں میری کیا رائے تھی (جیسا کہ ہمارے ہاں خصوصا دیہاتوں میں بچوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ تجھے سکول داخل کراتے ہیں تجھے ماسٹر سیدھا کریں گے)۔

    جواب: میں ابھی چار برس کا بھی نہ ہوا تھا کہ مجھےاسکول میں داخل کروادیا گیا تھا۔ اور وہ اسکول ایک نجی اسکول تھا ، جسے دنیا بیکن ہاؤس کے نام سے یاد کرتی ہے۔ نرسری میں داخل ہوا اور دسویں کا امتحان اسی درسگاہ سے پاس کیا، اس لئے میرے معاملے میں یہ سوال غیر متعلقہ ہے، کیونکہ اتنی چھوٹی عمر میں تاثر قائم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


    سوال: میرے مشاغل اور دلچسپیوں کا زیادہ رجحان کس طرف ہے؟

    جواب: بچپن سے ہی مجھے پڑھنے کا شوق رہا۔ نہایت چھوٹی عمر سے ہی میں نے رسائل کا مطالعہ شروع کر دیا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ نوائے وقت کا مقبول سلسلہ پھول کلیاں اس وقت نہایت ضخیم انداز میں چھاپا جاتا تھا، گو کہ اب اس کی ضخامت کافی کم ہوگئی ہے۔ پھول کلیاں کے علاوہ ماہانہ پھول اور تعلیم و تربیت جیسے رسائل کا مطالعہ کرتا رہا۔ 15 برس کی عمر میں شاعری کی طرف رجحان ہوا تو اقبال، غالب، اور ناصر کی شاعری کا مطالعہ کیا۔ اور یہ مطالعہ کی عادت آج بھی جاری ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب رسائل کی جگہ کتب نے لے لی ہے، گو کہ گاہے بہ گاہے رسائل بھی زیرِ مطالعہ رہتے ہیں۔ اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ میرے مشاغل مطالعہ کے ارد گرد ہی رہتے ہیں۔

    سوال: یونیورسٹی کے فیلوز میں آپ کا کیا تاثر رہا اور اس سے پہلے مختلف ہمجولیوں میں آپ کے مزاج (ذوق، مذاق) کو کیسا سمجھا جاتا رہا؟

    جواب: 2012 میں میں نے جامعہ پنجاب میں داخلہ لیا اور تادم ِ تحریر اسی ادارے کا طالبعلم ہوں۔یقین جانئے، اس عرصے میں ، میرے بارے میں لوگوں کی رائے خاطر خواہ حد تک تبدیل ہوئی ہے۔ شروع کے کچھ دنوں میں میری رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی، جس کی وجہ میری سوچ کا انداز تھا۔ رفتہ رفتہ میں اپنے اندر تبدیلیاں لے کر آیا۔ آج یہ عالم ہے کہ میرے ہم جماعت میری رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور میرے ذوق کی داد بھی دیتے ہیں۔


    سوال: یونہی فورم پر میں کیسے حاضر ہوا؟

    جواب : جہاں تک میری یاداشت میرا ساتھ دے رہی ہے، ہوا کچھ ایسا تھا کہ میں نے گوگل میں اردوزبان میں کوئی شعر لکھا تھا ، وہیں سے مجھے یونہی تک آنے کا آسر ا ملا اور آپ سب لوگوں سے تعلق قائم ہوا۔


    آپ کے سوالات یقیناََ دلچسپ ہیں۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ مجھ سے مزید سوالات کریں۔
     
    بینا، عبدالرزاق قادری اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب، عماد عاشق بھائی آپ کے بارے میں جان کر بے حد خوشی ہوئی۔
    اور آپ کے آخری جواب نے اور زیادہ خوشی دی ہے کہ آپ تلاش کے نتیجے میں یہاں تک پہنچے۔۔۔۔ یہی فرق ہے جو خود آتا ہے اور جسے بلایا جاتا ہے۔ یہاں بہت سارے لوگ آئے جنہیں یہاں آنے کی دعوت دی گئی اور اب ان میں سے بہت سارے لوگ یہاں آتے ہی نہیں۔
    خیر اس کو چھوڑیں یہ بتائیں کہ اگر،
    اگرتنخواہ دو دن بعد ملنی ہو اور آپ کے پا س کھانے پینے کے پیسے بھی ختم ہو جائیں تو آپ یہ دو دن کیسے گزاریں گے؟ وقتی طور پر کسی سے ادھار لے کر وقت گزارنا پسند کریں گے یا بھوکے رہ کر جبکہ آپ کو روز بارہ سے پندرہ گھنٹے کام بھی کرنا ہو ۔۔۔۔
     
    بینا اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    پہلی بات تو یہ کہ ایسا ہونا ممکن نہیں کہ تنخواہ ختم ہوجائے، کیونکہ میں اپنے پیسے مناسب طریقے سے برتتا ہوں۔ لیکن چونکہ آپ نے اب سوال کر ڈالا ہے تو ایمانداری والا جواب یہ ہے کہ میں کسی دوست سے 300 روپے ادھار لے کر دو دن گزار لوں گا اور تنخواہ ملنے پر رقم واپس ادا کردوں گا۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ مجھے اس سوال کی وجہِ تسمیہ سے آگاہ فرما دیں۔
     
    بینا، عزیزامین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اچھی بات ہے کہ آپ پیسے کو مناسب طریقے سے استعمال کرتے ہیں ،ضروری نہیں سوال کی کوئی وجہ ہو بغیر وجہ کے بھی سوال ہو سکتا ہے اور میں تو یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ بھوکا رہنے کو ترجیح دیتے ہیں یا ادھار لینے کو۔۔۔ویسے ادھار لینے میں کوئی قباحت نہیں ،بندہ کیوں فضول میں تکلیف اٹھائے۔
    اچھا یہ بتائیے کہ ،
    آپ کے والد صاحب نے زندگی میں جتنی کامیابیاں حاصل کیں کیا آپ ان سے آگے بڑھ چکے ہیں اگر ہاں تو کتنا اور اپنی اگلی نسل کو کہاں دیکھنا چاہتے ہیں؟
     
    بینا اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جتنی کامیابیاں میرے والدِ گرامی نے سمیٹی ہیں، ان کے آگے میری کامیابیاں بالکل ہیچ ہیں۔آگے نکلنے کا تو سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔ رہی بات نسل کی، تو میں یہ چاہتا ہوں کہ میری آنے والی نسلیں نظریاتی طور پر اسلام کی سچی داعی ہوں ، سچے پاکستانی ہوں۔
     
    بینا, تجمل حسین, عزیزامین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آگے نکلنے کے لئے اگر پہلے سوال پیدا کرنا ضروری ہے تو سوال پیدا کیجئے ۔۔ میرے نزدیک تو ایک نسل کی کم از کم کامیابی یہ ہے کہ پچھلے نسل کا قد جہاں ختم ہو وہاں سے نئی نسل کی شروعات ہوں۔۔اب سوال پیدا کرنے کےلئے باکس سے باہر آنا پڑے گا، کیا کہتے ہیں؟
    اچھا یہ بتائیے کہ آپ ایک یا ایک سے زیادہ شادی کے خواہاں ہیں؟
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    ایک ہی بہت ہے!
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    اور والد صاحب کی کامیابیوں کے آس پاس آنے کے لئے ابھی وقت درکار ہے، ابھی تو میں 23 سال کا بھی نہیں ہوا۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عبدالرزاق قادری صاحب عماد عاشق بھائی کب کے سوالوں کے جوابات دے چکے ہیں مزید کا انتظار ہو رہا ہے اور آپ غائب ہیں۔۔ انٹرویو ایسے تھوڑی ہوتا ہے۔:)
     
    سیدعلی رضوی اور عبدالرزاق قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جی بالکل درست فرمایا آپ نے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کل ہی مریخ پر پانی کے شواہد کے متعلق کافی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اسی سے متعلق ایک سوال کہ ،
    اگر بشرط وفاء زندگی 2025 تک آپ کو پتہ چلے کہ مریخ پر آبادی شروع ہو گئی ہے اور نارمل زندگی گزاری جا رہی ہے تو کیا آپ وہاں جانا چاہیں گے؟
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جی نہیں ، میں دنیا ہی میں رہنا پسند کروں گا، بلکہ یوں کہیے کہ پاکستان میں ہی رہنا پسند کروں گا۔
     
    بینا, تجمل حسین, عزیزامین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    درج ذیل کا بتائیں۔
    موسم کون سا- موسم گرما،سرما
    وقت، صبح ،شام
    24 گھنٹوں میں سے کنتی دیر خود کے لئے جیتے ہیں؟
    آپ کے کتنے گھنٹے کے نیند ضروری ہے؟
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    مجھے موسم ِ گرما زیادہ مرغوب ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ گرمی میں کاروان ِ حیات رکتا نہیں ہے۔ موسم اثر انداز تو ہوتا ہے لیکن کوئی بندہ یہ کہہ کر کام پر جانے سے انکار نہیں کردیتا کہ بھائی آج بہت گرمی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے گرمی میں بہت سے صحت بخش مشروبات پینے کو ملتے ہیں جو کہ کسی اور موسم میں نہیں ملتے۔ ہاں، گرمی سے مجھے بس ایک شکایت ہے اور وہ یہ کہ جو لوگ میری طرح ذاتی سواری نہیں رکھتے، اور بس یا ویگن کے ذریعے سفر کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ موسم نہایت ظالمانہ سلوک کرتا ہے۔

    مجھے موسمِ گرما کی صبح اور موسمِ سرما کی رات بہت پسند ہے۔

    24 گھنٹوں میں اپنے لئے شاید میں ایک گھنٹہ بھی نہیں جیتا۔ شایدآدھا یا پونا گھنٹہ۔ چلیں صاحب 50 منٹ کہہ لیں۔ بس اس سے زیادہ نہیں۔

    رہی بات نیند کی ، تو یہاں معاملہ بہت عجیب ہے، ایک زمانہ تھا کہ جب میری نیند 5 گھنٹے سے زیادہ نہ ہوتی تھی۔ 20 سال کی عمر تک تو شاید میری زندگی میں ایسی 20 راتیں بھی نہ ہوں گی جب میں نے آٹھ گھنٹے نیند میں گزارے ہوں۔ لیکن آج کل معاملہ کافی مختلف ہے۔ میرا کام جسمانی نوعیت کا نہیں ، بلکہ ذہنی نوعیت کا ہے۔ دفتر سے واپس آنے کے بعد جسمانی طور پر تو نہیں تھکتا لیکن ذہن پر تھوڑا بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ اسی لئے جب سو جاؤں تو پھر 8 یا 9 گھنٹے بعد ہی اٹھ پاتا ہوں ،جس وجہ سے میری عبادت میں نہایت خلل آیا ہے۔ (اللہ مجھے معاف کرے)۔ ابھی کچھ دن پہلے میں نے سوچا کہ صبح اٹھ کر کچھ کسرت کرنا اچھی بات ہے ، ایک دن اٹھ بھی گیا لیکن پھر اگلے کئی دنوں تک نہ اٹھ سکا۔ تنگ آکر میں نے کسرت کا وقت صبح چھ بجے کی بجائے شام سات بجے کرلیا۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شکر ہے کہ اب ذرا تفصیلی جواب ملا۔۔
    کھانا بنا بھی لیتے ہیں یا صرف کھانے کا شوق ہے، اگر بنا لیتے ہیں تو ایسی پانچ چیزیں بتائیں جو آپ آسانی سے بنا سکتےہیں؟
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    میں نے پچھلے سوالات کے جوابات بھی اپنی سمجھ کے مطابق تفصیلاًَ ہی دئیے تھے۔ بہرحال ، جہاں تک کھانا بنا لینے کا تعلق ہے تو میں ایک نہایت ہی ماہر باورچی ہوں اور انواع و اقسام کے کھانے نہایت ہی مہارت سے پکا لیتا ہوں۔ ایسی پانچ چیزیں جو میں باآسانی بنا لیتا ہوں، مندرجہ ذیل ہیں:
    چائے، کافی، ابلا ہوا انڈا، سیب کا ملک شیک، زود تیار نوڈلز۔
    وہ تو آپ نے پوچھی ہی پانچ چیزیں ہیں، ورنہ میں آپ کو یہ بھی بتاتا کے میں توے پر ٹوسٹ بھی بنا لیتا ہوں، ڈبل روٹی پر مکھن یا جام بھی لگا لیتا ہوں، اور سینڈوچ میکر میں آلو والے سینڈوچ بھی بنا لیتا ہوں۔ امید ہے آپ میری صلاحیتوں کے قائل ہوگئے ہوں گے۔
     
    بینا اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    چائے کافی اور انڈے کو آپ بنانا بولتے ہیں، آپ کے 30 نمبر کاٹ لئے گئے ہیں ۔
    سوال کو واضح کر دوں بنانا سےمیری مراد پکانا ہے۔
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں