1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

علامہ ارشد القادری کی تصنیف ’’فیوض النبی شرح جامع ترمذی‘‘ کی تقریب رونمائی 6 اپریل کو ہو گی

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏فروری 3, 2014۔

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    16 مارچ 2014
    لاہور (پ ر) تحریک تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام علامہ محمد ارشد القادری کی تصنیف ’’فیوض النبی شرح جامع ترمذی‘‘ کی تقریب رونمائی بروز اتوار 6 اپریل صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے جامعہ اسلامیہ رضویہ رچنا ٹائون شاہدرہ لاہور میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ اردو زبان میں کامل شرح ترمذی کی یہ پہلی کتاب ہے جس میں عام فہم انداز میں تشریح کی گئی ہے۔ قبل ازیں دو صدیاں پہلے فارسی میں شرح کی گئی تھی جو اب دستیاب نہیں۔
    نوائے وقت

    [​IMG]


    فیس بک
     
  2. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

  3. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    بک شیلف ……فیوض النبی ؐ
    ایڈیٹر | ڈاک ایڈیٹر
    21 مارچ 2014
    بک شیلف ……فیوض النبی ؐ
    کتاب ’’فیوض النّبی شرح جامع ترمذی شیخ الحدیث مفتی محمد ارشد القادری نے ترتیب دی ہے۔ برصغیر پاک وہند میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی کامل اور جامع شرح ترمذی ہے جو اپنے اندر کمال محتاط انداز، عشق رسولﷺ، تحقیق روات، نصائح وعبر اور تحقیقی شرح کا عمدہ اسلوب سموئے ہوئے ہے۔ اس شرح کی تالیف کرتے وقت مصنف نے جّدت زمانہ، عصر حاضر کے جدید تقاضوں، مقتدمین کے نظریات، متاخرین کی آراء اور ملت اسلامیہ کی ضروریات کو مدنظر رکھا ہے۔ حدیث کی تشریح بڑی شرح وبسط کے ساتھ کرتے ہوئے فلاحِ اعمال، اصلاح عقائد کا فریضہ بڑی عمدگی سے سرانجام دیا ہے۔
    اس کے ساتھ ساتھ ’’فیوض الّنبی شرح جامع ترمذی ‘‘ میں حقیقی طور پر فیوضات مّحمدیہ اور برکات مصطفویہ کے آثار نظر آتے ہیں جو اسی کا خاصہ ہے کہ مصنف نے حدیث کی شرح کرتے ہوئے حضور آخرالزماں محمد مصطفی ﷺ کے خصائص واختیارات، مقام اہلبیت، صحابہ کرام کے فضائل ومناقب، محاسن ومحامد تابعین اور رواۃ حدیث کے کمالات کو بیان کرتے ہوئے مّحبت رسول کی گل باری کی ہے اور غلامی رسول کا متقضیٰ بیان کر کے اصلاح احوال کے ساتھ وحدت امت کا درس دیا ہے۔’’فیوض الّنبی شرح جامع ترمذی‘‘ کا اسلوب سادہ، شُستہ زبانِ فقہی مسائل کا احاطہ، نصائح کا بیان، رواۃ حدیث کی مکمل تفصیل، عام فہم تشریح، مختلف علوم وفنون کا بیان وضاحت لغات اور لطائف تصوف سے مزیّن ہے۔ کتاب تعلیم وتربیت پبلیکشنز شاہدرہ سے دستیاب ہے۔
    دیدہ زیب ٹائٹل کی حامل 11 سو صفحات پر مشتمل کتاب پر اس کی قیمت نہیں لکھی گئی۔ شاید عشاق ِرسول کو بلا ہدیہ پیش کرنے کا ارادہ ہو۔دلچسپی رکھنے والے۔حضرات 042-37962152 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ (تبصرہ : امتیاز احمد تارڑ)
    بشکریہ: نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں