1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

علاج سے پرہیز بہتر ہے - ابنِ انشاء

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مئی 15, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member


    مہا راجہ رمہا راجہ رنجیت سنگھ پنجاب کے مہا راجہ تھے - اور ان کا نام رنجیت سنگھ تھا - اس لیے انھیں مہا راجہ رنجیت سنگھ کہتے ہیں -
    نجیت سنگھ کا انصاف مشہور ہے ، ویسے تو ہندوستان کے سبھی راجاؤں کا انصاف مشہور ہے لیکن یہ واقعی سب کو ایک آنکھ سے دیکھتے تھے -
    سزا دینے میں مجرم اور غیر مجرم کی تخصیص نہ برتتے تھے -
    جو شخص کوئی جرم نہ کرے وہ بھی پکڑا جاتا تھا - فرماتے تھے علاج سے پرہیز بہتر ہے -
    اس وقت اس شخص کو سزا نہ ملتی تو آگے چل کر ضرور کوئی جرم کرتا -
    بعد کے حکمرانوں نے انہی کی تقلید میں جرم نہ کرنے والے کو حفظ ما تقدم کے طور پر سزا دینے اور جیل بھجوانے کا اصول اختیار کیا -
    کبھی مجرم کو بھی سزا دیتے ہیں اگر وہ ہاتھ آجائے اور اس کا وکیل اچھا نہ ہو -

    از ابن انشاء (اردو کی آخری کتاب )​
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملکی حالات کی عکاسی کرتا بہترین انتخاب۔۔۔ شریک یونہی کرنے کا شکریہ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    انشاء جی نے آج سے کئی سال پہلے لکھا ۔۔۔اور کیا خوب لکھا۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں