1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عشق انسان کو کائنات کے کسی دوسرے حصے میں لے جاتا یے

'نثر' میں موضوعات آغاز کردہ از شفق صدیقی, ‏فروری 10, 2015۔

  1. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    "عشق انسان کو کائنات کے کسی دوسرے حصے میں لے جاتا یے, زمین پر رہنے نہیں دتیا اور عشق لاحاصل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    لوگ کہتے ہیں انسان عشق مجازی سے عشق حقیقی تک تب سفر کرتا یے جب عشق لاحاصل رہتا ھے۔

    جب انسان جھولی بھر بھر محبت کرے اور خالی دل اور ہاتھ لے کر پھرے۔

    ہوتا ہوگا لوگوں کے ساتھ ایسا۔
    گزرے ہوں گے لوگ عشق لاحاصل کی منزل سے اور طے کرتے ہوں گے مجازی سے حقیقی تک کے فاصلے.

    مگر میری سمت الٹی ہو گئی تھی۔ میں نے عشق حقیقی سے عشق مجازی کا فاصلہ طے کیا تھا۔ مجازی کو نہ پاکر حقیقی تک نہیں گئی تھی حقیقی کو پاکر بھی مجازی تک آگئی تھی اور اب در بہ در پھر رہی تھی۔

    اقتباس: عُمیرہ احمد کے ناول "دربار دل" سے
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہترین اقتباس سے روشناس کروانے کا شکریہ محترمہ شفق صدیقی صاحبہ۔
    میں اپنے آپ کو سُلگا رہا ہوں،اس توقع پر
    کبھی تو آگ بھڑکے گی،کبھی تو روشنی ہو گی
    سنا ہے عالمِ لاہوت میں پھر زندہ ہونا ہے
    مگر دھرتی سے کٹ کر زندگی،کیا زندگی ہو گی
     
    شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں