1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عجیب سی باتیں

'یونہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    @تجمل حسین اگر اس بات کو مان کر چلا جائے تو پھر ان لوگوں کا کیا جو ربڑ کے دل کے ساتھ زندہ ہیں؟؟؟؟
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    کیا انکے جذبات مصنوعی سمجھے جائیں گے
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ان کے جذبات و احساسات کے متعلق ان کے جاننے والوں کے کیا خیالات ہیں؟ کیا وہ پہلے کی طرح ہی نارمل ہیں یا ان کی عادات و اطوار اور احساسات میں کوئی فرق محسوس ہوتا ہے؟
     
    زبیر اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    اب یہ تو کوئی عینی شاہد ہی بتا سکتا ہے۔۔۔
     
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شکریہ @تجمل حسین اس پر بات کرنے کےلئے۔۔ کچھ اور عجیب سے باتیں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
     
    بینا اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب تو یہ واضح سی بات ہے کہ جذبات کا تعلق بھی دماغ سے ہی ہے۔ لیکن کچھ اس سے آگے بھی ہے جسے آپ یہاں دیکھ سکتی ہیں۔
     
    بینا اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    اس
    کا جواب۔۔۔شاید مجھ سمیت بہت سے لوگ نہ ڈھونڈ پائیں۔۔۔@جوگی آپ خود ہی بتا دیں۔۔۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    رات بھر میرا دماغ اسی بات میں الجھا رہا کہ اگر جذبات کا تعلق بھی دماغ ہی سے ہے تو پھر جس روبوٹ میں انسانی دماغ ڈالا جائے گا کیا وہ بھی انسانی جذبات کا حامل بن جائے گا؟؟؟
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    ویسے میرا نہیں خیال کہ ایسا ممکن ہو۔۔۔کیونکہ انسانی دماغ جسم سے رابطہ رکھنے کے لیے ایک پیچیدہ نروس سسٹم کا مرہون منت ہے۔۔۔دماغ منتقل کر بھی دیا جائے۔۔اسے زندہ رکھ بھی لیا جائے تو وہ نروس سسٹم سے عاری ایک روبوٹ میں کیا کام کر سکتا ہے اور کیسے
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اچھا لگے ہاتھوں آپ سے بھی ایک سوال ، جذبات اور احساسات میں کیا فرق ہے؟

    اب اپنے سامنے یہ سوال رکھتے ہیں کہ کیا انسانی دماغ کسی اور جسم میں یا کسی مشین جیسے کمپیوٹر یا روبورٹ وغیرہ میں منتقل کیا جا سکتا ہے ؟
    آپ ذرا یہ دیڈیو دیکھیں پھر بات کرتے ہیں۔
     
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کی الجھن دور ہوئی؟
     
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا نروس سسٹم انسانی دماغ سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ پہلے تو ایک مفروضے پر بات کر رہے تھے کہ اگر انسانی دماغ مشین میں منتقل کیا جائے تو، لیکن درج بالا ویڈیو اگر آپ دیکھیں جو تو آپ کو اور زیادہ حیرت ہوگی۔
     
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا عجیب باتیں بالکل ہی ختم ہو گئی ہیں؟:)
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اس لئے کہ یہ کچھ زیادہ ہی عجیب ہو گئی ہیں۔گزشتہ پندرہ سو سال سے ہم نے تحقیق کے عمل کو موقوف کئے رکھا اور اب بھی انتظار کریں گے کہ جو تحقیق کو انجام دے رہے ہیں اُن ہی کے حاصل کردہ نتائج پر اکتفا کریں۔
     
    Last edited: ‏مارچ 20, 2017
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @زبیر "عجیب باتیں" ختم کہاں ہوئی ہیں۔۔۔۔ ؟؟؟
    اس فورم کے حوالے سے دیکھیں تو اپنی نوعیت کا واحد فورم ہے ، جہاں اکثر اراکین آنلائن نہیں آتے۔۔۔۔ لیکن پھر بھی چل رہا ہے۔ جہاں زیادہ تر لوگ رکنیت لے کر پھر دوبارہ کبھی آنلائن نہیں آتے۔۔۔۔ لیکن یہ پھر بھی چل رہا ہے ۔ مزے کی بات یہ ہے " یونہی " ان کی سالگرہ پھر بھی نہیں بھولتا۔۔۔۔ ہمارے فورم کے منتظم ان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں ، یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کو وصولنے بھی وہ تشریف نہیں لائیں گے۔۔۔۔ اس بات پر تو ہمارے عظیم منتظم @زبیر مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔۔۔۔ انکی اعلیٰ ظرفی کو سلام۔پھر بھی یہ فورم چل رہا ہے تو ربِ کریم کا کرم ہے الحمدللہ:):)
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بات تو واقعی عجیب ہے @بینا جی۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :(:(
    اس عجیب بات پر کوئی روئے نہ روئے۔۔۔۔۔ میرا دل تو روتا ہے:confused::oops:
     
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    :k
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کے الفاظ میرے لئے بڑی حوصلہ افزائی ہیں اور یہاں یہ بھی یاد رہے کہ یہ فورم قائم آپ جیسی ہی کچھ ہستیوں کی وجہ سے ہے۔
    ویسے عظیم وغیرہ بہت زیادہ نہیں ہو گیا؟:eek:
    پیوستہ رہ شکر سے امید بہار رکھ۔۔۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    نہیں میں نے تو بس اختصار کی خاطر صرف ایک ہی لفظ کا استعمال کیا ہے:sn۔۔۔ ورنہ اور بھی کئی الفاظ لائن میں کھڑے تھے:lf
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں