1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

عماد عاشق ضروری کام

'میری تحریریں' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏اگست 20, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    میں اس کی یاد میں نہ جانے کب سے کھویا بیٹھا تھا۔ یادوں کی آندھیاں ذہن میں چل رہی تھیں۔ مجھے وہ تمام پل یاد آ رہے تھے جو ہم دونوں نے ساتھ گزارے تھے۔ وہ مری کی پر کیف ہوا، وہ اس کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی گرما گرم چائے۔ وہ میرا اس کے شانوں پر اپنی شال اوڑھا دینا اور اس کا مجھ سے لپٹ جانا۔

    میں انہی یادوں میں کھویا ہوا تھا کہ میرے موبائل کی گھنٹی بج اٹھی۔ میں نے اسکرین پر جگمگاتا نام دیکھا تو مجھے محسوس ہوا کہ جیسے میرے دل کی دھڑکنیں بند ہو گئیں ہوں، میری سانسیں تھم سی گئیں ہوں۔ مجھے اپنا وجود موت و زیست کے درمیان محسوس ہوا۔ میرے ہاتھ ساکت تھے اور حواس جامد۔

    اپنی تمام ہمت مجتمع کر کے میں نے موبائل کا بٹن دبایا اور کان سے لگایا۔ ابھی کچھ کہا ہی نہ تھا کہ آواز آئی۔

    "ہیلو۔"

    "ہیلو۔ کیسی ہو؟" میں نے کہا۔

    "ٹھیک ہوں۔ تم کیسے ہو؟"

    "تمہارے بنا زندہ ہوں۔ کہو، کیسے یاد آئی آج؟"

    "وہ تم سے ایک چھوٹا سا مگر ضروری کام کہنا تھا۔" اس نے کہا۔

    "ہاں کہو۔"

    "وہ میں۔۔۔۔" اس نے جملہ ادھورا چھوڑا۔

    "کہو نا۔۔ بتاؤ کیا کام ہے۔" میں نے اصرار کیا۔

    "میں تمہیں 5 صفحات پر مشتمل ایک word فائل بھیج رہی ہوں۔ اس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خلاصہ ہے۔ اس کا اردو میں ترجمہ کرو۔ جاتی عمرہ جاؤ اور جا کر انہیں وہ ترجمہ پڑھ کر سنا دو۔ شاید انہیں پتہ لگ جائے کہ انہیں کیوں نکالا گیا ہے۔ تمہیں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر مناسب عبور ہے۔ اس لیے تم سے کہا، ورنہ خود ہی کر لیتی۔ اوکے اللہ حافظ۔"

    "اللہ حافظ۔ میں نے جواباََ کہا، فون بند کیا اور اس کی ای میل کا انتظار کرنے لگا۔
     
    زبیر اور محمد یاسرکمال .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں