1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

شہاب نامہ سے ایک اقتباس......

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جنوری 17, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جب ایئر انڈیا کا وائی کاؤنٹ جہاز کراچی کے ہوائی اڈے پر لینڈ ہوا تو میرا خیال تھا کہ ہم سب مسافر ارضِ پاک پر سر کے بل اتریں گے اور اترتے ہی
    اپنی جان اور ایمان سلامت لے آنے پر باجماعت سجدہءشکرانہ بجا لائیں گے لیکن۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
    جہاز سے نکلتے ہی ہمیں نفسا نفسی کے آسیب نے دبوچ لیا اور ہم ایک
    دوسرے سے ٹکراتے ، ایک دوسرے کو پچھاڑتے ہوئے اپنے اپنے سامان کی تلاش میں سرگرداں ہوگئے۔ سامان وصول کرکے اسے سینے سے لگا کر بیٹھ گئے ۔
    اور آج تک اسی سامان کو بڑھانے، چمکانے اور سجانے میں دل وجان سے مصروف ہیں ۔
    جو سجدہءشکرانہ کراچی ایئر پورٹ پر قضا ہوا تھا سامان کے جھمیلے میں وہ اب تک واجب الاد اہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وہ اک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
    ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کونجات
     
  3. بنگش

    بنگش یونہی ہمسفر

    اور سچ پوچھیں تو پاکستان کی تاریخ بھی یہی رہی ہے کہ سامان سنبھالنے کی روش نے آدھا ملک بھی ہاتھ سے نکالوا دیا
     
  4. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست اقتباس ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں