1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

شکوہ کریں تو کس سے شکایت کریں تو کیا۔

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جولائی 27, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکوہ کریں تو کس سے شکایت کریں تو کیا
    اک رائیگاں عمل کی ریاضت کریں تو کیا

    جس شے نے ختم ہونا ہےآخر کو ایک دن
    اُس شے کی اتنے دُکھ سے حفاظت کریں تو کیا

    حرفِ دروغ غالبِ شہرِ خدا ہوا
    شہروں میں ذکر حرفِ صداقت کریں تو کیا

    معنی نہیں منیر کسی کام میں یہاں
    طاعت کریں تو کیا ہے،بغاوت کریں تو کیا

    (منیر نیازی)


     
    سیدعلی رضوی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست اشعار ہیں
    یہ اشعار یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    منیر نیازی کا عمدہ کلام.
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پسندیدگی کے لئے شکریہ @بینا جی۔۔۔ یاد آیا ، شاید اسی طرز میں ناہید اختر کا گایا ہوا ایک گانا بھی مشہور ہوا تھا۔۔۔۔زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا ۔دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا
    نہ جانے کس کا کلام تھا یہ؟
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جی عمر بھائی وہ کلام بھی منیر نیازی کا ہی ہے.
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں