1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

شادی

'اردو کالم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏اکتوبر 30, 2017۔

  1. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    شادی

    پہلے کتنی سادگی تهی
    بڑی بہن کی شادی کی تاریخ مقرر ہو چکی تهی
    لیکن
    کوئی شادی ہال بک نہیں کیا گیا
    کوئی بیوٹی پارلر سے کنٹیکٹ نہیں کی گئی
    کوئی وڈیو یا تصاویر بنانے والے کو نہیں کہا گیا
    اور شادی کے رنگ برنگے کارڈ بهی نہیں چهاپے گئے

    ابا حضور اپنے دوست احباب کو زبانی دعوتیں دیئے پهر رہے ہیں تو امی جان اپنی سہیلیوں اور پڑوسیوں کو جا کر بتا رہی ہیں کہ اس تاریخ کو بیٹی کی شادی ہے، آپ نے آنا ہے اور ہاں تین دن پہکے ڈوهلکی رکهی گئی ہے اس میں شرکت کرکے ہماری خوشیوں کو دو بالا کرنی ہے ۔
    دور رہنے والے رشتہ داروں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں کہ بیٹی کی شادی ہے اور آپ کی شرکت لازمی ہے ۔
    اور قریب رہنے والے رشتہ داروں کے یہاں ابا اماں دونوں جاکر دعوت دے رہے ہیں اور جو ناراض ہیں انہیں منایا جا رہا ہے۔
    پھر کوئی ناراضگی باقی نہیں رہی اور تمام لوگوں نے خوشی خوشی شرکت کی۔

    شادی کی تقریبات کیلئے محلے والوں نے اپنے گهروں کے دروازے کهول دیئے
    اور یوں سادگی سے شادی ہوگئی ۔
    دلہن کو سبھوں نے اپنی دعاؤں میں رخصت کیا ۔
    اور اپنے اپنے گھروں کو رخصت ہو گئے۔

    نہ زیادہ اخراجات کا بوجھ پڑا اور نہ ہی مقروض ہونا پڑا ۔

    اور نبی کریم ﷺ کی درج ذیل حدیث پرکچھ حد تک عمل بھی ہوگیا:

    إنَّ أَعْظَمَ النِّکَاحِ بَرَکةً أیْسَرُہُ مَوٴُنَةً (مسند أحمد: ۹۴۶)
    ’’ سب سے بابرکت شادی (نکاح) وہ ہے جس میں کم سے کم خرچ کیا گیا ہو‘‘

    کاش ایسی سادگی اور کم خرچ والی شادی کی رواج کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔
    اور شادی (نکاح) کو آسان بنائی جائے ۔
    تاکہ ہر نوجوان بچے اور بچی کی شادی وقت پر ہو جائے!
    ۔
     
    Last edited: ‏نومبر 1, 2017
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست تحریر ہے
     
    محمد اجمل خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کیا بات ہے۔شادی ہو تو ایسی۔
    میں نے ایک بندے سے سُنا کہ اس کی شادی پر صرف 50000کا خرچہ آیا۔آج کل کی ہی بات ہے یہ۔
    ایسی شادیوں کو رواج دینا ہوگا۔جو رقم اس مد میں بچے وہ دلہا دلہن کو نقد دے دی جاۓیا اس رقم سے کسی اور غریب جوڑے کی شادی کروا دی جاۓ۔
     
    محمد اجمل خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    بے شک اور اس بارے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    إنَّ أَعْظَمَ النِّکَاحِ بَرَکةً أیْسَرُہُ مَوٴُنَةً (مسند أحمد: ۹۴۶)
    ’’ یعنی سب سے بابرکت شادی وہ ہے جس میں کم سے کم خرچ کیا گیا ہو‘‘
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اب مسلمان اپنے نبی کی سنت کو مان کر کہاں چلتے ہیں؟
    میری بیٹی کی شادی بڑی سادگی سے ہوئی ۔ کسی شادی ہال میں نہیں ہوئی‘ کوئی ویڈیو نہیں بنی ۔ دونوں خاندانوں نے مل کر ایک دعوت کا اہتمام کیا۔
     
    Last edited: ‏اکتوبر 31, 2017
    محمد یاسرکمال اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں