1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہے: مطالعاتی رپورٹ

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. بنگش

    بنگش یونہی ہمسفر

    چاول اور گُڑ کے ذائقے میں دل اور شادی والی بات تو گم ہی ہو گئی. میرا ذاتی تجربہ ہے کہ شادی اگر اپنی پسند سے نہ کی جائے بلکہ گھر والوں کی پسند سے کی جائے تو زیادہ خوشگوار اورآسان ہوتی ہے، درج بالا تحقیق چونکہ امریکہ میں ہوئی ہے اس لیے اس پر میں بات نہیں کر سکتا ، کیونکہ سنا ہے وہاں ازداوجی رشتے اتنے پائیدار نہیں ہوتے،لیکن یہاں پاکستان میں تو شادی ایک مقدس بندھن کی صورت اختیار کر لیتی ہے، اور اللہ کا شکر ہے کہ یہاں ہونے والی زیادہ تر شادیاں کامیاب ہوتی ہیں. گو کہ ناکامی کی انفرادی مثالیں بھی موجود ہیں. دل کی بیماری تو بھول ہی جائیے. خود میرا یہ حال ہے کہ شاعری کا اچھا ذوق رکھنے کے باوجود اور حسن پرستی کے تما م تر دعووں کے باوصف شادی کے بعد دل کو کوئی نیا مرض نہیں لگ سکا. البتہ شادی سے پہلے والی دل کی بیماری کے سائیڈ ایفیکٹ ابھی تک باقی ہیں، اب بھی کہ شادی کو چار سال ہوچکے،کسی کتاب سے کوئی سوکھا ہوا پھول یا بھُولا ہوا خط نکل آئے تو بیگم کے ہاتھوں سر کو بچانے کے لالے پڑ جاتے ہیں.
     
    عمراعظم اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب آپ کے تبصرے کے آخری حصے کو دیکھتے ہوئے میں نے قہقہہ لگایا ورنہ آپ کی باتوں سے متفق بهی ہوں.
    ہمارے ہاں شادی جب سب گھر والوں کی مرضی سے ہوتی ہے تو سب کی سپورٹ شامل ہوتی ہے جو شادی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    کیڑوں اور لڈوں پر بہت تحقیق ہے بئی دو محققین کی ..... :p
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کیڑوں اور لڈوں پر بہت تحقیق ہے بئی دو محققین کی ..... :p
    تیسرے محقق کو بھی اس پر اظہارِ خیال کی دعوت دی جاتی ہے ;))
     
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہے: مطالعاتی رپورٹ

    دو محققین کی تفصیلی رپورٹ کے بعد اب تیسرے محقق نیرنگ خیال کو اس پراپنی تحقیقی رپورٹ پیش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے:)
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں