1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سیلفی

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏جون 29, 2018۔

  1. عبادت میں سیلفی تلاوت میں سیلفی
    امامت میں سیلفی خطابت میں سیلفی

    عجب مرض ہے عادتِ خود نُمائی
    عیادت میں سیلفی سخاوت میں سیلفی

    بِنا سیلفیوں کے گزارہ نہیں ہے
    بَشاشَت میں سیلفی ندامت میں سیلفی

    میرےدیس میں سیاسی لوگوں کی عادت
    حمایت میں سیلفی مُذمت میں سیلفی

    رِیا کیا ہے ہم سے نہ پوچھے کوئی بھی
    بنائیں گے ہم دیں کی خدمت میں سیلفی

    میں علمائے دیں کو کہوں کیسے ہُدہُد
    ہمیں نہ پھنسادے قیامت میں سیلفی

    شاعر: ہُدہُد الہ آبادی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں