1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

مہ جبین سیر کو سوا سیر۔۔۔:)

'دیگر' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏نومبر 23, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    فوجی یونٹ میں ایک سپاہی شر طیں لگانے اور حیرت انگیز طور پرجیت جانے میں بڑی شہرت رکھتا تھا ۔ ایک یونٹ سے دوسرے یونٹ میں اس کا تبادلہ ہوا تو اس کی سابقہ یونٹ کے کما نڈر آفیسر نے اس کے نئے یونٹ کے کمانڈر آفیسرکو ٹیلی فون پر بتا یا کہ ہماری یونٹ سے آپ کے ہاں ایک پوسٹ ہو کر ٓانے والا فالاں سپا ہی شر طیں لگانے اور ہر بار جیت جانے میں بڑا ما ہر ہے ،تم احتیاط کرنا ۔ احتیاط کی تلقین پانے والے کما نڈر آفیسر کو نئے آنے والے سپاہی کے بارے میں تجسس بڑھا اور اس نے اپنے پرسنل اسسٹنٹ سے کہا ، یہ باکمال سپاہئ جونہی یو نٹ پہنچے مجھے اس سے ملوا دینا ۔ اگلے دن نئی کلف شدہ وردی پہنے یہ سپاہی کما نڈر آفیسر کے سامنے کھڑا تھا ۔ صاحب کے استفسار پر اس نے کہا ، سر ایسی کوئی بات نہیں ، میں یونہی بات بات پر شرط نہیں لگاتا ۔بس جب بات ہی ایسی ہو تو شرط لگا نا پڑتی ہے اور ہار جیت تو مقدر کی بات ہے۔جیسے اب مجھے معلوم ہے کہ آ پ کی پیٹھ پر تل ہے آپ اگر پانچ سو روپے کی شرط لگاتے ہیں تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔ کما نڈر آفیسر کو بھی کبھی نہ ہارنے والے کو ہرانے کا اشتیاق تھا ، اس نے فورا اپنی شرٹ کے بٹن کھولے اور پیٹھ دکھا دی۔سپا ہی نے اپنی جیب سے فورا پانچ سو روپے نکال کر میز پر رکھے اور کہا ، سر میں یہ شرط ہار گیا ہوں ، یہ پانچ سو روپے آپ کے ہوئے۔ کما نڈر آفیسر نے فاتحانہ انداز سے فون پر اس کے سا بقہ کما نڈر آفیسر سے کہا ، تم تو کہتے تھے کہ وہ کبھی شرط نہیں ہارتا ، اور پھر تمام واقعہ سنایا۔ سپاہی کے سابقہ کما نڈر آفیسر نے کہا ، جناب آپ نے مجھے مروا دیا اس نے جاتے ہوئے مجھ سے ہزار روپے کی شرط لگا ئی تھی کہ میں نئے یونٹ میں جاتے ہی کما نڈنگ آفیسر کی شرٹ اتروا دوں گا۔
    :):):):)
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 7, 2017
    عمراعظم، جوگی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں