1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سچ ہے ناپید اب یہاں صاحب

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عنبرین, ‏جنوری 2, 2018۔

  1. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    پیسہ بن جائے جب زباں صاحب
    کس کو سچا کہیں وہاں صاحب

    یہ غلامی ہے ناخداؤں کی
    سوچ اپنی ہے اب کہاں صاحب

    کس کی پھر سچ تلک رسائی ہو
    جھوٹ پڑتا ہے درمیاں صاحب

    چاہے عالم ، بزرگ ، ملا ہو
    سب کے ہیں نو رتن بیاں صاحب

    کون میرے جہان کی سوچے
    اپنا اپنا ہے اب جہاں صاحب

    ایک بس میرا گھر بچا لینا
    پھونکئے اور سب مکاں صاحب

    اب قلم ہو ، زبان ہو ، دل ہو
    ان سے اٹھتا ہے بس دھواں صاحب

    سب حقیقت سے منہ چھپاتے ہیں
    یہاں بِکتے ہیں بس گماں صاحب

    جھوٹ در جھوٹ جھوٹ ہے سارا
    سچ ہے نا پید اب یہاں صاحب

    مانا شیطاں زمیں پہ حاوی ہے
    کاہے چپ ہے یہ آسماں صاحب

    کیسے بولوں یہاں میں سچ ابرک
    لوگ کہتے ہیں بد زباں صاحب

    ....................................اتباف ابرک
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں