1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سو لفظوں کی کہانی

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از عبداللہ امانت محمدی, ‏اکتوبر 17, 2016۔

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    20دسمبر 2055 بروز پیر ، رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر "اے اے ایم نیوزپر انتشار سے اتحاد تک" پروگرام کے میزبان ابو عبدالرحمٰن نے ایک رپورٹ پیش کی، جسے سن کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ:" نظام مصطفی ٰﷺ کے مکمل نفاذ کی وجہ سے پاکستان اس وقت دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے۔ زکوۃ اور انصاف کی وجہ سے پاکستان میں غربت نہ ہونے کے برابر ہے"۔ اتنے میں میری والدہ نے کہا:" عبداللہ بیٹا تہجد کا وقت ہو گیا ہے، نفل ادا کر لو۔"
     
    علی مجتبیٰ، فائزہ الفت اور حامدسلطان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست تحریر ہے
     
    عبداللہ امانت محمدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں