1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سنیں مگر دل تھام کر

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یاسرکمال, ‏اپریل 5, 2016۔

  1. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    بہت سارے دوستوں نے تعارف کی درخواست کی ہے تو یہاں آنا پڑا۔ ویسے تو خاموشی سے اپنا کام
    کرنے کا اردہ تھا، مگر دوستوں نے کچھ اتنے پیاراور چاہت کے ساتھ درخواست کی کہ انکار نہ کر سکا۔

    تو سنئے دل تھام کر، جناب کا نام یاسرکمال ہے،
    رہائش لاہورمیں اور تعلیم Graduation۔

    خدمت خلق کا جذبہ بہت زیادہ رکھتا ہوں،اپنی اسی عادت کی وجہ سے کئی بار ڈسا بھی جاتا ہوں، مگر باز نہیں آتا۔

    لاہور میں ایک اکیڈیمی چلا رہا ہوں،سکول کا انشاء اللہ پروگرام ہے۔
    ہومیوپیتھی کے ساتھ جنون اور عشق کیا ہے اور اس کے بغیر رہ نہیں سکتا (ہومیو پیتھی کے پیچھے بھی جذبہ وہی خدمت خلق کا )
    تو یہ رہا میرا مختصر سا تعارف
     
    Last edited: ‏اپریل 5, 2016
    بینا, تجمل حسین, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    یاسر کمال صاحب یونہی پر ایک بار پھر تہہ دل سے خوش آمدید۔
    آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا اور یہ جان کر اور بھی زیادہ کہ آپ دوسروں کے لئے کچھ کرنے کے جذبے سے شرسار ہیں۔ ایک بات یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ جب خدمت خلق کا جذبہ ہے تو بدلے کی توقع صرف خالق سے رکھیں۔
    کیسی چل رہی ہے آپ کی اکیڈمی اور کون کون سی کلاسز کو ٹیوشن دی جاتی ہے اور کون کون سے مضامین کو آپ ٹارگٹ کر رہے ہیں؟
    ہومیو پیتھی تو شائد کچھ ممالک میں اب متروک ذریعہ علاج ہو چکا ہے۔
    کیا واقعی ہومیو پیتھی کامیاب ذریعہ علاج ہے ۔۔میرا ذاتی تجربہ تو نہیں لیکن چند جاننے والوں کو اس کا کچھ خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ۔۔ یہ بات غلط بھی ہو سکتی ہے اس لئے آپ مناسب سمجھیں تو تفصیل سے اس کا ذکر کیجئے۔
     
    عزیزامین, بینا, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوش آمدید جناب یاسر کمال صاحب ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ "یونہی "پر ایک قابلِ قدر اضافہ ثابت ہوں گے۔ ان شاء اللہ
     
  4. خوش آمدید جناب۔ِ:)

    تفصیلی خوش آمدید کچھ دیر بعد کہتا ہوں۔ :)
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. [​IMG]

    [​IMG]
     
    بینا، محمد یاسرکمال اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. یونہی پر خوش آمدید یاسر بھائی!
    بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری گزارشوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنا تعارف کروایا۔۔ :)
    بہت خوب پھر تو آپ زندہ دل ہوئے :sn
    یاسر بھائی ایک بات پوچھنی ہے وہ یہ کہ آپ نے mykk کے نام سے آئی ڈی منتخب کی ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
    اگر عمومی طور پر دیکھیں تو پہلے تین حروف سے ”محمد یاسر کمال“ بنتا ہے لیکن پھر آخری k سے کیا مراد ہے؟ :)
    دیکھا ہوئی نا وہی بات۔۔ زندہ دل والی۔۔ ;) ویسے یہ بھی سچ ہے کہ جو سچے دل سے خدمت خلق کرتے ہیں انہیں مشکلات تو پیش آتی ہی ہیں۔ :)
    ماشاءاللہ۔ ۔۔۔۔ اللہ آپ کو کامیابیاں عطافرمائے۔ آمین۔
    @زبیر بھائی! اب یونہی پر علاج بھی ہوسکے گا۔۔ :D
    ؎
    ایک بار پھر شکریہ۔:)
     
    بینا، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    میں کوشش کروں گا کہ ہومیو پیتھی نے جن جن امراض اور تکالیف میں میری اور میرے دوستوں کی مدد کی ہے وہ آپ کے ساتھ شیئر کروں۔ہومیو پیتھی نے میرے ہزاروں روپے بچائے ہیں اور میرے دوستوں کو سرجری سے بھی۔
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    محمدیاسرکمال خان، لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے mykkکی جگہ اردو میں یوذر نیم لگانا چاہئے تھا۔وہ زیادہ مناسب رہتا، مگر مجھے ذرا دیر سے پتہ چلا۔
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. اب بالکل سمجھ آگیا۔ بس یہ آخری k ہی گڑ بڑ کررہا تھا :)
    بالکل نیک خیال ہے اور یہ کام اب بھی ہوسکتا ہے اگر آپ پسند کریں۔۔ :)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی آپ جب چاہیں آپ کا نام تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ایسا ایک بار ہی کیا جا سکے گا۔
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    زبردست، تو پھر دیر کس بات کی، mykkکی جگہ ''محمد یاسرکمال'' کر دیجئے۔پیشگی شکریہ
     
    تجمل حسین، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی جناب @محمد یاسرکمال صاحب آپ کا نام تبدیل کر دیا گیاہے۔
     
    تجمل حسین اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یونہی فورم میں خوش آمدید @محمد یاسرکمال صاحب۔
    امید ہے کہ آپ ہمارے فورم میں رونقیں بڑھائیں گے اور یہاں اب "یونہی کلینک" بھی جلد ہی کھل جائے گا :)
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبردست خیال ۔۔۔ :)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب @محمد یاسرکمال صاحب کا استقبال مکمل ہوا ۔۔ @بینا جی آپ کا خوش آمدید کہنا باقی تھا۔
    کلینک چلانے کی کوئی حامی بھرے۔۔ کلینک بنانے پر کونسا وقت لگنے والا ہے۔:)
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. متفق۔ کلینک یاسر بھائی ہی چلائیں گے نا۔۔۔ ;)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ابھی تک انہوں نے تو کہا نہیں کہ میں چلاؤں گا۔۔!
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ابھی تک وہ دوبارہ آئے بھی تو نہیں جواب دینے کے لیے۔۔۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تو کدھر رہ گئے ہیں وہ؟
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں