1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سنہرے فیصلے...... تاریخ کے جھروکوں سے ....!!!

'اللہ والے' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جنوری 17, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    قسطنطنیہ مسلمانوں کی سلطنت کا دارلحکومت ہے جہاں عدالت لگی ہوئی ہے۔
    قاضی شمش الدین محمد حمزہ عدالت کی کرسی پر براجمان ہیں۔ مقدمہ پیش ہوا،قاضی نے گواہان کی فہرست دیکھی،اس میں حاکم وقت سلطان با یزیدہ کا نام بھی شامل ہے۔ سامنے دیکھا تو وہ گواہوں کے کٹہرے میں کھڑے تھے،قاضی نے سر اٹھایا اور کہا؛حاکم وقت کی گواہی کو مسترد کیا جاتاہےکیونکہ گواہ قابل اعتبار نہیں ہے،
    عدالت میں سناٹا چھاگیا۔
    حاکم وقت کو گواہی ناقابل قبول۔
    لوگ حیران ششدہ رہ گئے،سلطان نے آگے بڑھ کر قاضی سے کہا میں یہ پوچھ سکتا ہوں کہ میری گواہی ناقابل قبول
    کیوں،،،،؟؟
    قاضی نے جواب دیا؛
    گواہ باجماعت نماز ادا نہیں کرتا۔اس لیے اس کی گواہی ناقابل قبول ہے۔
    حاکم نے یہ فیصلہ سن کرگردن جھکا دی اور اپنی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے محل کے سامنے خوبصورت مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور آیندہ باجماعت نماز ادا کرنے کا وعدہ کیا اور اسطرح قاضی نے ثابت کردیا کہ عدالت میں چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں کی جاتی ہے۔

    ﴿سنہرے فیصلے﴾

    یہ ہے ہمارا سنہرا ماضی جب ہمارے حکمران ایسے تھے اس وقت ہماری حکومت ساری دنیا پر تھی اور آج دنیا بھر میں ذلت اٹھا رہے ہیں
    وجہ صرف یہ کہ ہم نے عدل کرنا چھوڑ دیا
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    عمدہ
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ایسے حکمران پاکستان کے نصیب میں کب ہونگے؟؟؟؟؟؟
     
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    کبھی نہیں....
     
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کبھی نہیں....

    پیوستہ رہ شجر سے ، امیدِ بہار رکھ
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایسے حکمران پاکستان کے نصیب میں کب ہونگے؟؟؟؟؟؟
    جب ہم ایسے حکمرانوں کا انتخاب کریں گے
    :)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کبھی نہیں....

    مایوس ہونے کی ضرورت نہیں سحر ہو کر ہی رہتی ہے رات خواہ جتنی طویل ہو
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    نہ گھبرا راہ کی تاریکیوں سے بزمِ گیتی میں
    انہی تاریکیوں کی گود سے صبحیں جنم لیں گی
     
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تبدیلی آکر ہی رہتی ہے تبدیلی ناگزیر ہے اور شائد صاحب بصیرت لوگوں کو مستقبل کا تبدیل شدہ پاکستان نظر آرہا ہے.
    مجھے یاد نہیں کہاں لیکن میں نے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں ایک باریش بزرگ لوگوں سے کچھ یوں باتیں کر رہے تھے"زیادہ دور کی بات نہیں آنے والے چند برسوں میں آپ دیکھیں گے کہ پاکستان میں حالات بدل جائیں گے انصاف قائم ہو گا" اور یہ تو امریکی تھنک ٹینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکے ہیں کہ 2030 تک دنیا کا نقشہ بدلنے والا ہے اور آج کے ترقی پذیر ممالک یورپی یونین کے تمام ممالک پر سبقت لے جائیں گے اور طاقت کا توازن بدل جائے گا دنیا کے گیارہ ممالک ایسے ہوں گے جن کی ہاں میں دنیا کی ہاں اور جن کی ناں میں دنیا کیں ناں ہو گی اور ان گیارہ ممالک میں صرف پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہو گی.
    خبر دوبارہ نطر آتی ہے تو شئیر کرتا ہوں کل ہی کہیں پڑھی ہے کہ 2050 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت طور پر ہو گا.
    اب
    میں کیوں گھبراؤٖں رات کی تاریکیوں سے بزم گیتی میں
    اِنہی تاریکیوں کی گود سے صبحیں جنم لینے والی ہیں.
     
    جوگی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    زبردست................. یہ حوصلہ افزا خبر پڑھ کر تو میرا سیروں خون بڑھ گیا...... :bz
     
  11. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    تبدیلی آکر ہی رہتی ہے تبدیلی ناگزیر ہے اور شائد صاحب بصیرت لوگوں کو مستقبل کا تبدیل شدہ پاکستان نظر آرہا ہے.
    مجھے یاد نہیں کہاں لیکن میں نے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں ایک باریش بزرگ لوگوں سے کچھ یوں باتیں کر رہے تھے"زیادہ دور کی بات نہیں آنے والے چند برسوں میں آپ دیکھیں گے کہ پاکستان میں حالات بدل جائیں گے انصاف قائم ہو گا" اور یہ تو امریکی تھنک ٹینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکے ہیں کہ 2030 تک دنیا کا نقشہ بدلنے والا ہے اور آج کے ترقی پذیر ممالک یورپی یونین کے تمام ممالک پر سبقت لے جائیں گے اور طاقت کا توازن بدل جائے گا دنیا کے گیارہ ممالک ایسے ہوں گے جن کی ہاں میں دنیا کی ہاں اور جن کی ناں میں دنیا کیں ناں ہو گی اور ان گیارہ ممالک میں صرف پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہو گی.
    خبر دوبارہ نطر آتی ہے تو شئیر کرتا ہوں کل ہی کہیں پڑھی ہے کہ 2050 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت طور پر ہو گا.
    ہیں.

    ان باتوں کی سن گن کافی عرصہ پہلے مجھے بھی ملی تھی
    اور قدرت اللہ شہاب صاحب کا شہاب نامہ پڑھنے کے بعد ماننا ہی پڑتا ہے اللہ نے پاکستان کو لاوارث نہیں چھوڑا ہوا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں