1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سفید زہر قسط (13)

'میری تحریریں' میں موضوعات آغاز کردہ از رانا ابوبکر, ‏اگست 21, 2017۔

  1. رانا ابوبکر

    رانا ابوبکر یونہی ہمسفر

    سفید زہر قسط (13)
    مصنف:حافظ ابوبکر
    اخبار لے لو
    اخبار لے لو
    آج کی تازہ خبر اور انوکھی خبر
    اخبار بیچنے والا آواز لگا رہا تھا سب اخبار میں مارکو کا چیلنج ابتدای صفحات پر نمایاں نظر آ رہا تھا دھرا دھر کاپیاں فروخت ہو رہیں تھیں اور ٹی وی چیلنز پر صحافی تبصرے کر رہے تھے کچھ کا خیال تھا کی یہ مجرم جلد ہی اپنے انجام کو پہنچے گا اور کچھ کا خیال تھا مجرم کوی انتہای چالاک اور عیار ہے اور کسی بل بوتے پر ہی اسنے سیکڑٹ سروس کو چیلنج کیا ہے جو بھی ہو عمران اپنے فلیٹ میں ناشتہ کر رہا تھا اور اخبار ٹیبل پڑا تھا جس کو عمران وقتاً فوقتاً اٹھا کر دیکھ رہا تھا ابھی وہ ناشتہ کر کے فارغ ہوا ہی تھا کہ واچ ٹرانسمیٹر پر بلیک زیرو کی کال آگئ
    ہاں کالے صفر کیا بات ہے کہیں میرے لیے کوی لڑکی وڑکی پسند تو نہیں کر لی
    سر مجھے لگتا آپ کے نصیب میں جو لڑکی ہے نہ اس وقت دوسروں کو چکر دے رہی ہو گی چھوڑیں آج کا اخبار دیکھا آپ نے؟؟؟
    ہاں دیکھ لیا مارکو نے سیکڑٹ سروس کو چیلنج کیا ہے
    تو آپ نے کوی ایکشن نہیں لینا میرے خیال سے مانٹو ہوٹل کے کمرہ نمبر 86 میں رات کو شاید مارکو ماریہ سے ملنے آے اگر کہیں تو اسکو وہیں دھر لیں گیں
    نہیں مارکو تو اب سمجھو ہماری مٹھی میں ہی ہے بس مجھے اس جزیرے کا پتا چلانا ہے جس کو مارکو اپنا ہیڈ کواٹر کہتا ہے میرے خیال سے سفید زہر کی ایک بڑی تعداد وہں سے برآمد ہوگی اور دوسری بات یہ کی میں یہ بھی معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کس ملک نے مارکو یہ مشن سونپا تھا
    عمران کا لہجہ سنجیدہ تھا
    آپ مارکو کو قابو کر کے اس سے اگلوا لیں
    بلیک زیرو نے کہا
    ہر پہلو ہر نظر رکھنی پڑتی کالے صفر مارکو ان لوگوں میں سے نہیں ہے جن پر تشدد کارگر ہو وہ مر تو جاے گا مگر اپنی زبان نہیں کھولے گا میں بس اس انتظار میں ہوں کہ کب وہ ماریہ کو لے کر اس جزیرے پر جاے تاکہ ہم بھی اسکا تعاقب کرتے ہوے اس جزیرہ تک ہہنچ سکیں رہی بات چیلنج کی تو اس کو بھول جاو وقت آنے پر اس چیلنج کا ایسا جواب دیا جاے گا کہ جس کہ کہنے پر یہ چیلنج شائع کروایا گیا ہے شرمندہ اور رسوا ہو کر رہ جاے گا
    عمران کا لیجہ سرد تھا
    کیا مطلب کیا مارکو نے خود یہ چیلنج نہیں دیا
    بلیک زیرو کے لہجے میں حیرت تھی
    ہاں پیارے یہ جو چیلنج ہے نہ یہ بھی مارکو اس ملک کے کہنے پر دیا ہے جس نے اسکو یہ مشن سونپا تھا وہ ملک چاہتا ہے کہ سیکڑٹ سروس کی خوب بدنامی ہو مگر جب تک اللہ نے چاہا یہ ہاکسار ان جیسے مجرموں منہ توڑ جواب دیتا رہے گا
    عمران کے لہجی درشتگی تھی
    اوہ مطلب ایک تیر سے دو شکار کرنے کا سوچ رہا ہے یہ ملک
    ہاں پیارے اب بس صفدر کی رپورٹ کا انتظار ہے کہ مارکو آیا کہ نہیں ہوٹل مانٹو میں چلو گڈ باے
    اور اینڈ آل
    عمران نے نےایک طویل سانس لیا پھر پاس پڑے اخبار کو اٹھا کر پڑھنے لگا
    جاری ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں