1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سرائیکی شاعری محمد ذیشان اقبال ذیشان

'سرائیکی ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ذیشان اقبال ذیشان, ‏اکتوبر 19, 2017۔

  1. ایں کلام خصوصی بنام مُرشد ناظر مہرجوی
    ساڈا باہروں سُکی کاٹھڑی
    ساڈا اندر دھوئیں دار

    ساڈے سِر تیں لہندی دیغری
    ساڈے مَتھے پیلک پار

    اساں کہیں کوں کُجھ نئیں آکھدے
    اساں آپ اپنڑے یار

    توں اُچیں میڈی ذات کیں
    ایویں ڈاتاں نہ اُسار

    ساڈا سئیت مسیت دا مُلاں
    ساڈے ذمے سُتا شہر

    ساڈے منہ ہِن چُپ چُپاتے
    ساڈے ذہن مَچے دبکار

    ساڈی پت پیت پروتھڑی
    اساں ہاں تیں ڈیووں بار

    ہے پوہ دا پہر اسوری
    چا مُرلی پا لُکار

    ساڈے سِر ہے قتل شاہ دا
    اساں کُسنڑے اٹھویں پہر

    ساکوں ہِک دی چھِک پئی ہانکدی
    ساکوں چِمبڑیے کئی ہزار

    ہنڑ ول آ ناظر مہروی
    ہنڑ مرشد موڑ مَہار
    محمد ذیشان اقبال قیصرانی۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اس نظم کو یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
    میری درخواست ہے کہ آپ اس نظم کا اردو ترجمہ بھی شیئر کیجئے
    تاکہ سرائیکی نا جاننے والے لوگ بھی آپ کی نظم پڑھ سکیں
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی متفق، اردو ترجمہ بھی ساتھ شامل ہو جائے تو بہت سارے ہمسفروں کو سمجھنے میں آسانی ہو گی ۔
    نظم شریک یونہی کرنے کے لئے جناب کا شکریہ
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. جی بھائی ضرور

    ساڈا باہروں سُکی کاٹھڑی
    ساڈا اندر دھوئیں دار
    اردو ترجمہ : ہمارا ظاہر ایک خشک لکڑی کی ٹہنی جیسا ہے مطلب ہم بہت کمزور ہیں اور ہمارے اندر سارا دھواں ہی دھواں ہے۔
    ساڈے سِر تیں لہندی دیغری
    ساڈے مَتھے پیلک پار
    اردو ترجمہ: ہمارے سر سے عصر کا سورج گزر رہا ہے اور ہماری پیشانی کا رنگ پیلا ہوچُکا ہے۔
    اساں کہیں کوں کُجھ نئیں آکھدے
    اساں آپ اپنڑے یار
    اردو ترجمہ:ہم کسی کو کچھ نہیں کہتے ہم اپنے دوست خود ہی ہیں۔
    توں اُچیں میڈی ذات کیں
    ایویں ڈاتاں نہ اُسار
    اردو ترجمہ: آپ بڑے ہیں ہم سے آپ کی ذات بڑی ہے ہم پہ نوازشیں نہ کریں۔
    ساڈا سئیت مسیت دا مُلاں
    ساڈے ذمے سُتا شہر
    اردو ترجمہ: ہماری قسمت ایک مسجد کے مولوی جیسی ہے اور ہمارے ذمے سارے شہر کی ذمہ داری ہے۔
    ساڈے منہ ہِن چُپ چُپاتے
    ساڈے ذہن مَچے دبکار
    اردو ترجمہ: ہمارے لب خاموش ہیں مگر ہمارے ذہن میں ایک حشر بپا ہے۔
    ساڈی پت پیت پروتھڑی
    اساں ہاں تیں ڈیووں بار
    اردو ترجمہ: ہماری بات پرانی لگے گی آپ کو ہم آپ کے دل پر بوجھ ہوں گے
    ہے پوہ دا پہر اسوری
    چا مُرلی پا لُکار

    اردو ترجمہ: سردیوں کی صبح کا وقت ہے اٹھو بانسری اٹھاؤ اپنی اور چادر اوڑھ لو۔
    ساڈے سِر ہے قتل شاہ دا
    اساں کُسنڑے اٹھویں پہر
    اردو ترجمہ: ہمارے سر حاکمِ وقت کا قتل کا الزام ہے اور ہمیں آٹھویں پہر ذبح کر دیا جائے گا۔
    ساکوں ہِک دی چھِک پئی ہانکدی
    ساکوں چِمبڑیے کئی ہزار
    اردو ترجمہ : ہمیں "ایک "کی طلب کھینچ رہی ہے اور ہمیں کئی ہزار نے پکڑا ہوا ہے۔

    ہنڑ ول آ ناظر مہروی
    ہنڑ مرشد موڑ مَہار
    اردو ترجمہ : اب میرے مرشد "ناظر مہروی " واپس آ جاؤ اب اپنی سواری کا رخ ہماری طرف موڑو۔
    شاعر : محمد ذیشان اقبال ذیشان
     
  6. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    بہت ہی اچھی نظم ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. جی بہت شکریہ
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست جناب، مزہ آگیا ترجمہ کےساتھ آپ کی غزل دیکھ کر۔۔
    مزید کا اتنظار رہے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں