1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

سالگرہ مبارک | ماہی

'ست بسم اللہ جی آیاں نوں' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏جولائی 15, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    آپ نے شاید تاریخ پیدائیش یونہی پر درج نہیں کر رکھی ورنہ خودکار طریقے سے بھی آپ کو سالگرہ کی مبارک ضرور ملتی ۔ اچھا کیا آپ نے خود کو مبارک دے کر ہمیں بتادیا کہ آپ نے بھی زندگی کا ایک اور سال مکمل کر لیا۔ سب سے پہلے تو سال کی تکمیل پر مبارک باد قبول کیجئے ۔ امید کرتے ہیں کہ آپ نے گزرے سال میں بہت ساری خوشیاں سمیٹی ہوں گی ، بہت ساری عنایات ایسی ہوں گی جن پر آپ ہر وقت شکر بجالانا چاہتی ہوں گی ۔
    اب زندگی کے نئے سال کی شروعات کے موقع پر پھر سے مبارک ، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے تحفے یونہی کی جانب سے قبول کیجئے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. وعلیکم السلام!
    ماہی بہنا نے تاریخ پیدائش تو یقیناً درج کررکھی ہوگی لیکن اسے ہم لوگوں سے چھپا رکھا ہے۔۔۔ ہے نا ماہی بہنا۔۔ :)
    خیر آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

    [​IMG]

    اللہ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے ہرا بھرا رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں